پاکستان ائیر فورس کی فضائی حدود میں کبوتر بازی کی روک تھام کیلئے 28 مقدمات درج کئے اے ڈی سی جی بلا فیروز

سرگودہا : پاکستان ایئر فورس کی فضائی حدود میں پابندی کے باوجود کبوتر رکھنے اور پتنگ بازی کرنے پر 28ایف آئی آر درج کی گئی ہیں۔ تھانہ کینٹ اور فیکٹری ایریا نے کبوتر رکھنے پر تین تین جبکہ پتنگ بازی کرنے پر تھانہ فیکٹری ایریا نے 14اورتھانہ کینٹ نے 8ایف آئی آر درج کی ہیں۔اس امر کا انکشاف ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل بلال فیروز کی زیر صدارت منعقدہ برڈ ایزڈ کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا ۔ اجلاس میں سی او میٹروپولٹین کارپوریشن طارق پرویاکے علاوہ محکمہ ماحولیات اور پولیس سمیت دیگر اداروں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں کمیٹی کے انتہائی اہم ممبر کنٹونمنٹ کی جانب سے کسی افسر کے حاضر نہ ہونے کا بھی سخت نوٹس لیا گیا۔اے ڈی سی جی نے متعلقہ محکموں کو فلائی زون سے ہر قسم کے کوڑا کرکٹ کے تمام ڈھیر ،گندے پانی کے نکاس کو یقینی بنانے ،چھتوں پر لگے کبوتروں کے پنجروں کو ختم کرنے کی ہدایت کی۔انہوںنے فلائی زون کی 36آبادیوں میں آوارہ کتوںکے خلاف مہم کو تیز کرنے اور جھاڑیوں وغیرہ کو ترجیحی بنیادوں پر تلف کرنے کی ہدایت کی۔انہوںنے چک نمبر 78شمالی میں سیوریج کے نکاسی کیلئے میٹرو پولٹین کارپوریشن کو قابل عمل سکیم تیار کر کے آئندہ اجلاس میں بھی پیش کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں کنٹونمنٹ بورڈ کی جانب سے فلائی زون میںروزانہ کوڑا کرکٹ پھینکنے کا بھی سخت نوٹس لیا گیا اور اداروں کے متعلقہ حکام سے اس ضمن میں تحریری وضاحت طلب کرتے ہوئے آئندہ کوڑا نہ پھینکنے کی بھی ہدایت کی۔اے ڈی سی جی بلال فیروز نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پی اے ایف کے جہاز اور پائلٹ ہمار قیمتی اثاثہ ہیں ان کی حفاظت بحیثیت قوم ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے اور اس ضمن میں کسی غفلت یاسستی کو برداشت نہیں کیا جائیگا۔
Unn

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow