ٹڈی دل کی روک تھام کیلئے کمشنرز کانفرنس کا انعقاد

سرگودہا : ٹڈی دل کے مکمل خاتمہ کیلئے اس کیڑے کا شکار فیصل آباد ،ڈیرہ غازی خان اور سرگودہا ڈویژن کے کمشنروںک وڈیو لنک کے زریعہ مشترکہ مفادات کا اجلاس منقد ہو ا جس میں کمشنر سرگودہا ڈویژن ڈاکٹر فرح مسعود نے زور دیا کہ مشترکہ مربوط کوششوں اور باہمی تعاون سے اس نقصان دہ کیڑے کا خاتمہ ممکن ہے ورنہ یہ ہماری فصلوں کو چٹ کر جائے گا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر بھکر ،خوشاب ،میانوالی ،جھنگ و دیگر نے بھی شرکت کی ۔اجلاس میں طے پایا کہ ٹڈی دل کو بھگانے کی بجائے تلف کیا جائے تاکہ اس کا جڑسے خاتمہ ممکن ہو سکے ۔ اجلاس میں مزید فیصلہ کیا گیا کہ افرادی و مکینکی تعاون کو بھی فروغ دیا جائے اور بوقت ضرورت مشینری کو حملہ کا شکار ڈسٹرکٹ میںفوری بھجوایا جا ئے اور ٹڈی دل کے جھنڈ کو اسی متعلقہ ڈسٹرکٹ میںختم کیا جائے ۔
Unn

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow