باردانہ کیلئے 2362 کاشتکاروں کی درخواستیں موصول ہوئی ہیں اے ڈی سی آر میثم عباس

سرگودھا: اے ڈی سی آر میثم عباس نے گندم خرید اری مہم کے حوالے سے بتایا کہ اب تک 2362کاشتکار وں کی جانب سے چھ لاکھ 69ہزار 221بوری باردانہ کیلئے درخواستیں وصول ہوئی ہیں۔38فیصدکاشتکارباردانہ حاصل کرچکے ہیں۔ انہوںنے بتایا کہ موسم کی خرابی کے باوجود صرف پانچ دنوں میں مقررہ کردہ ٹارگٹ کا دس فیصد حاصل کر لیا گیا ہے۔ بارشوں کے باعث گیارہ فیصد نمی کی گندم بھی خریدی جا رہی ہے انہوں نے مزید بتایا کہ زخیرہ اندوزوں اور غیر قانونی نقل و حمل پر اب تک پچاس کل گرام کے 52ہزار 8بیگ قبضہ میں لے کر خریداری مراکز پر بھجوائے گئے ہیں۔ جبکہ دو ایف آئی آر بھی درج کی گئی ہیں۔ انہوںنے کہا کہ حکومت کی پہلے آﺅ پہلے پاﺅ اقدام کے باعث کاشتکاروں کا اعتماد بحال ہو ا ہے۔ اور وہ خریداری مراکز پر گندم لے آرہے ہیں اور قوی امید ہے کہ مقررہ کردہ ایک لاکھ 35ہزار چار سو میٹرک ٹن کا ہدف کامیابی سے حاصل کر لیا جائیگا۔
Unn

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow