قطرینہ کئے گئے ایک سو زائرین اور تبلیغی گھروں کو روانہ

سرگودھا: سی او ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر سمیع اللہ نے بتایا کہ آج دو مئی کو کرونا کا شیوا ٹیسٹ نیگٹو آنے پر سو زائرین اور تبلیغی افراد کو گھروں کو روانہ کیا گیا ہے۔جبکہ اگلے دس روز میں قرنطینہ میں مقیم تمام زائرین اور تبلیغی افراد صحت یاب ہو کر گھروں کو روانہ ہو جائیں گے۔ انہوںنے بتایا کہ اس وقت تک 1566مشتبہ مریضوں کی سکریننگ کی گئی ہے۔ جن میں 822افراد کا ٹیسٹ نیگٹو آیا ۔اب تک 181مریض صحت یاب ہو چکے ہیں اور صرف دو اموات ہوئی ہیں۔ جبکہ 226کورونا پازیٹو کیسز زیر علاج ہیں۔ انہوںنے بتایا کہ کرونا سے متاثرہ مقامی افراد کی تعداد بڑھ کر 32ہو گئی ہے۔ جو باعث تشویش ہے۔ انہوںنے مزید بتایا کہ آئندہ کسی بھی ہسپتال میں موت واقع ہونے کی صورت میں ہر میت کا کرونا ٹیسٹ لینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے.
Unn

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow