الیکشن کمیشن نے پنجاب کے 32 اضلاع میں حلقہ بندیوں کی تفصیلات طلب کرلیں

سرگودھا (محمد تہور بلال اصغر سے ) الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایت پر حکومت پنجاب نے سرگودھا سمیت پنجاب کے 32اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز سے نئے بلدیاتی نظام کے تحت حلقہ بندیوںکے تشکیل کے تحت اٹھائے گئے اب تک کے اقدامات اور نئے نقشہ جات ارسال کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ،ذرائع کے مطابق ایڈیشنل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب محمد ارشد بیگ کی جانب سے ڈپٹی کمشنرز کو جاری ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ ترجیح بنیادوں پر اربن لوکل ایریاز کے نقشہ جات، سرکلز، سینسز بلاکس،ریونیو حد بندیوں کی تفصیلات متعلقہ ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن کو ارسال کی جائیں تاکہ حلقہ بندیوں اور الیکشن کے حوالے سے زیر التواءامور کو نمٹایا جا سکے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow