کورونا کیلئے سرگودہا کو 27 سیکٹرز میں تقسیم کردیا گیا

سرگودھا (محمد تہور بلال اصغر سے )کورونا کے سلسلہ میں حکومت پنجاب کے جاری احکامات پر عملدرآمد یقینی بنانے کےلئے ضلع کو 27سیکٹر میں تقسیم کر کے اقدامات کارکر ثابت نہ ہو سکے ،ذرائع کے مطابق 3مختلف اداروں کے اشتراک سے ان سیکٹرمیں ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں تاہم نچلی سطح پر اداروں کے مابین مناسب کوارڈی نیشن نہ ہونے کے باعث لگ بھگ بیشتر ٹیمیں 10روز بعد بھی فعال ہی نہ ہو سکیں،جس کے باعث متعلقہ علاقوں بالخصوص گنجان آبادیوں میں معمولات زندگی اور احتیاطی تدابیر کو نظر انداز کرنے کا بڑھتا ہوا رجحان خطرات کو بڑھا رہا ہے تو دوسری طرف بے وزگاری اور امداد کے منتظر غیر رجسٹرڈ افراد کی ایک بڑی تعداد کسمپرسی کا شکار ہونے سے ان علاقوں کی بے چینی بڑھتی جا رہی ہے ، جہاں زیادہ ترمتوسط طبقہ متاثر ہوا ہے جو نہ کسی کے آگے ہاتھ پھیلا سکتا ہے اور تصویر بننے سے خوداری پر حر ف آنے کے خوف سے رجسٹریشن کروانے میں بھی لعت لعل سے کام لے رہا ہے ،جبکہ ان کمیٹیوں کی ذمہ داری ہے کہ نچلی سطح پر گنجان آباد علاقوں میں کورونا سے حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ لاک ڈاﺅن کے ایسے متاثرین کی نشاندہی کر کے ان تک مالی امداد پہنچانا ہے ،شہریوں کا کہنا ہے کہ ضرورت اس امرکی ہے کہ کورونا کے حفاظتی اقدامات اور لاک ڈاﺅن کے حوالے سے روزانہ کی بنیاد پر جاری ہونیوالی نئی گائیڈز لائن پر عملدرآمدیقینی بنانے اور مستحقین کی بے چینی کو کنٹرول کرنے کےلئے مربوط حکمت عملی اپنائی جائے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow