خسرہ گرداوریوں میں خامیاں رپورٹ انکوائری کمیشن کو روانہ

سرگودھا (محمد تہور بلال اصغر سے )منسٹر انکوائری کمیشن کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کی طرف سے 51افراد کاحالیہ دو سالوں کا ریکارڈ تصدیق کے بعد ڈپٹی ٹیم لیڈر محمد آصف ملک کو ارسال کر دیا گیا، ذرائع کے مطابق انکوائری کمیشن نے 2017/18اور2019کی جمع کروائی گئی خسرہ گردواری فہرستوں کے مطابق 51افراد جن میں سے زیادہ تر کا تعلق سرگودھا اور سیاسی جماعتوںسے ہے کے رقبہ جات اور کاشت کئے گئے گنے کی تفصیلات طلب کی تھیں جس پر چھان بین کے دوران انکشا ف ہوا کہ کئی افراد کی ملکیت رقبہ جات ہی نہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز اس حوالے سے مطلوبہ تفصیلات گزشتہ روز ڈپٹی ٹیم لیڈر کو ارسال کر دی گئی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow