آمنہ ملک کی جانب سے اے سی نوشہرہ کو ٹی ایچ کیو کے ڈاکٹروں کیلئے حفاظتی سامان کا عطیہ

نوشہرہ وادی سون (نمائندہ الجلال) اسسٹنٹ کمشنر حافظ عمران نصیر نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کی وباء سے انسانیت کو بچانے اور محفوظ رکھنے کیلئے جدوجہد کرنیوالے مسیحائوں اور محسنوں سے کم درجہ نہیں رکھتے ملک میں کورونا وباء کے مشکل حالات میں این جی اوز ریاستی اداروں کے ہم قدم چلنے اور ریلیف بہم پہنچانے میں اہم کردارادا کر رہے ہیںاِن خیالات کا اظہار انہوں نے اے سی آفس میں سینٹرل آف پاکستان انٹرنیشنل ریلیشنز کی صدر اور سرور فائو نڈیشن سرگودہا کی کوآرڈینیٹر آمنہ ملک کی جانب سے ٹی ایچ کیو ہسپتال نوشہرہ کے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کے لئے کورونا وائرس سے بچائو کا حفاظتی سامان دینے کی مختصر تقریب کے دوران کیااس موقع پر سردار نذر حیات بلوچ’ سید زین علی’ سید عمران حیدر شیرازی پوپی شاہ’ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کے اہلکاران بھی موجود تھے اس موقع پر آمنہ ملک نے 1000 ماسک’ 100 گلوز اور 10 سیفٹی کیٹس اے سی نوشہرہ حافظ عمران نصیر اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نوشہرہ ثانیہ جاوید کے سپرد کیں۔ اے سی حافظ نصیر احمد نے کوپیئر کی انسانی ہمدردی کی خدمات کو سراہا اور خراج تحسین پیش کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow