احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہوکر کورونا جیسی وبا سے بچا جاسکتا ہے انصر مجید نیازی

سرگودہا(02مئی2020)صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت انصر مجید خان نے کہا ہے کہ احتیاطی تدابیر پر زمہ داری سے عمل پیر اہو کر کورونا وائرس کے خدشات سے بچایا جا سکتا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت محدود وسائل کو دانشمندی سے بروئے کار لا کر شہریوں کو کورونا وائرس سے بچانے کیلئے اقدامات کر رہی ہے تاہم ابھی خطرات موجود ہیں جن سے ملکر نمبر آزما ہونا ہے۔حکومت نے فرنٹ لائن پرکوروناسے لڑنے والے ڈاکٹروں اورپیرامیڈیکل سٹاف کیلئے خصوصی پیکج کابھی اعلان کررکھاہے جبکہ انہیں کوروناکے خاتمہ تک بنیادی تنخواہ کے برابراعزازیہ بھی دیاجائے گا۔ا س امر کا اظہار انہوںنے ڈپٹی کمشنر دفتر کے کانفرنس ہال میں کورونا وائرس کی ضلع میں موجود ہ صورتحال اور گندم خرید اری مہم کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ ، اےڈی سی آر مثیم عباسی، اے ڈی سی جی بلال فیروز ، سی او ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر رائے سمیع اللہ ،ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد ریاض اور ڈی ایف سی چوہدری افتخار بھی شریک تھے۔ صوبائی وزیر نے کہاکہ حکومت کو کرونا کے ساتھ ساتھ معاشی چیلجز بھی درپیش ہیں۔ مشکل فیصلے خوشی سے نہیں مجبوری میں لئے جا رہے ہیں اور آزمائش کی اس گھڑی میں وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں قوم سرخرو ہو گی۔ انہوںنے پولیس ،ڈاکٹر ،پیرا میڈیکل سٹاف ،ایڈز اور ٹی بی سے متاثرہ تمام افراد کے کورونا ٹیسٹ لازم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اجلاس کو سی او ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر سمیع اللہ نے بریفنگ میں بتایا کہ آج دو مئی کو کرونا کا شیوا ٹیسٹ نیگٹو آنے پر سو زائرین اور تبلیغی افراد کو گھروں کو روانہ کیا گیا ہے۔جبکہ اگلے دس روز میں قرنطینہ میں مقیم تمام زائرین اور تبلیغی افراد صحت یاب ہو کر گھروں کو روانہ ہو جائیں گے۔ انہوںنے بتایا کہ اس وقت تک 1566مشتبہ مریضوں کی سکریننگ کی گئی ہے۔ جن میں 822افراد کا ٹیسٹ نیگٹو آیا ۔اب تک 181مریض صحت یاب ہو چکے ہیں اور صرف دو اموات ہوئی ہیں۔ جبکہ 226کورونا پازیٹو کیسز زیر علاج ہیں۔ انہوںنے بتایا کہ کرونا سے متاثرہ مقامی افراد کی تعداد بڑھ کر 32ہو گئی ہے۔ جو باعث تشویش ہے۔ انہوںنے مزید بتایا کہ آئندہ کسی بھی ہسپتال میں موت واقع ہونے کی صورت میں ہر میت کا کرونا ٹیسٹ لینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔اجلاس میں اے ڈی سی آر میثم عباس نے گندم خرید اری مہم کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوںنے بتایا کہ اب تک 2362کاشتکار وں کی جانب سے چھ لاکھ 69ہزار 221بوری باردانہ کیلئے درخواستیں وصول ہوئی ہیں۔38فیصدکاشتکارباردانہ حاصل کرچکے ہیں۔ انہوںنے بتایا کہ موسم کی خرابی کے باوجود صرف پانچ دنوں میں مقررہ کردہ ٹارگٹ کا دس فیصد حاصل کر لیا گیا ہے۔ بارشوں کے باعث گیارہ فیصد نمی کی گندم بھی خریدی جا رہی ہے انہوں نے مزید بتایا کہ زخیرہ اندوزوں اور غیر قانونی نقل و حمل پر اب تک پچاس کل گرام کے 52ہزار 8بیگ قبضہ میں لے کر خریداری مراکز پر بھجوائے گئے ہیں۔ جبکہ دو ایف آئی آر بھی درج کی گئی ہیں۔ انہوںنے کہا کہ حکومت کی پہلے آﺅ پہلے پاﺅ اقدام کے باعث کاشتکاروں کا اعتماد بحال ہو ا ہے۔ اور وہ خریداری مراکز پر گندم لے آرہے ہیں اور قوی امید ہے کہ مقررہ کردہ ایک لاکھ 35ہزار چار سو میٹرک ٹن کا ہدف کامیابی سے حاصل کر لیا جائیگا۔
٭٭٭٭٭

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow