خیبر پخوتونخواہ میں کورونا سے پہلا پولیس اہلکار جانبحق

نوشہرہ:(آن لائن )کرونا سے خیبر پختونخواہ پولیس کا پہلا جوان جانبحق۔تفصیلات کے مطابق پولیس کا جوان فہیم جس کی عمر 36 سال ہے وہ پشاور میں کرونا سے لڑتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا۔کئی دنوں سے پشاور میں زیر علاج تھا۔
کانسٹیبل بم ڈسپوزبل یونٹ نوشہرہ میں ڈیوٹی سرانجام دے رہا تھا۔جبکہ چارسدہ کا رہائشی تھا۔کانسٹیبل کا جسد خاکی چارسدہ روانہ کر دی گئی ہے۔جہاں پر ضلعی انتظامیہ اور چارسدہ پولیس آخری رسومات ادا کرے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow