بھیرہ بے سہارا لوگوں میں راشن کی تقسیم بھیرہ پریس کلب کے تعاون سے جاری

 

بھیرہ(نامہ نگار)دکھی اور بے سہارا لوگوں کی خدمت کرنے والے دنیا اور آخرت میں سرخرو ہوتے ہیں۔ یہ بات بھیرہ پریس کلب کے تعاون سے لائن مطلوب پراچہ اور حافظ صفوت شہزاد کی کوششوں سے صاحبزادہ ضیاء المصطفی کی طرف سے بھیرہ کے 200 غریب خاندانوں میں راشن بیگز تقسیم کرتے ہوئے لیگل ایڈوائزر پودا خواجہ زاہد نسیم،بھیرہ پریس کلب کے صدر شاہین فاروقی، ویلفیئر کونسل تحصیل بھیرہ کے صدر چوہدری خالد محمود آرائیں اور سرگودھا چیمبر آف کامرس کے رکن چوہدری محمد اجمل گوندل نے کہی۔ انہوں نے صاحبزادہ ضیاء المصطفی کے جذبہ خدمت کو دوسروں کے لیے باعث تقلید قرار دیتے ہوئے کہا کہ فیصل آباد سے بھیرہ پریس کلب پہنچائے گئے 200 راشن بیگز مستحقین کی عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے انہیں پہنچائے گئے ہیں۔ جس کی نگرانی لائن مطلوب پراچہ اور انتظامیہ بھیرہ پریس کلب نے کی۔راشن تقسیم کے دوران تمام حفاظتی اقدامات کو ملحوظ خاطر رکھا گیا۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ لائن مطلوب پراچہ بھیرہ اور گرد و نواح کے محروم طبقوں کے مسائل کے حل کے لیے ہمہ وقت کوشاں رہتے ہیں اور ان کی نگرانی علاقہ متعدد فری آئی کیمپ لگائے جاچکے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow