حسن انعام پراچہ کی وزیر اعلی اور گورنر سے ملاقات سرگودہا کے مسائل پر گفتگو

چئیرمین وزیر اعلی پنجاب شکایات سیل و ترجمان حکومت پنجاب حسن انعام پراچہ نے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار اور گورنر پنجاب چوہدری سرور سے لاہور میں ملاقات کی – انھوں نے موجودہ حالات کے تناظر میں مسائل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا اور مسائل کے حل کے لئے تجاویز پیش کیں – یو این این کے مطابق اس موقع پر انہوں نے ضلع سرگودہا کے ترقیاتی منصوبوں کے حوالہ سے تفصیلات سے اگاہ کیا اور کہا کہ سرگودہا کو ماضی میں اس ضمن میں نظر انداز کیا گیا لہذا ضلع کے شہری بھاری فنڈز کے روادار ہیں تاکہ ان کے مطالبات کو پورا کیا جا سکے انہوں وزیر اعلی کو تجویز پیش کی کہ سرگودہا لاہور روڈ کسیال موڑ تک مکمل کرنے کے لئے فوری فنڈز درکار ہیں جنہیں جاری کیا جائے- سرگودہا سالم روڈ پر بھری ٹریفک کے بہاو کو برقرار رکھنے اور حادثات کو کنٹرول کرنے کےلئے اسے دورویہ کیا جائے- انہوں نے بھلوال انڈسٹریل زون کو جلد مکمل کروانے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ بھیرہ بھلقال کے شہریوں کو روزکار کے مواقع میسر آ سکیں انہوں بھلوال بھیرہ روذ کی تعمیر کو جلد مکمل کرنی کا بھی مطالبہ کیا –

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow