سرگودہا پریس کے مستقل سرکاری ممبران کی ممبر شپ کو اعزازی میں تبدیل کردیا گیا کلب کے غیر فعال ممبران کو بھی نوٹس دینے کا فیصلہ

سرگودھا(شیخ نعیم طاہر سے  )سرگودھا پریس کلب نے ادارہ کے غیر فعال ممبران کو فعال ہونے کا ہدایت کرتے ہوئے سرکاری ملازمین ممبران کی ممبرشپ کو اعزازی ممبر شپ میں تبدیل کر دیا، اس کا فیصلہ صدر پریس کلب عبدالحنان چوہدری کی زیر صدارت ایگزیکٹو باڈی کے دوسرے ماہانہ اجلاس میں اتفاق رائے سے کیا گیااسی طرح اتفاق رائے سے ممبران پریس کلب کی تربیت اور ضابطہ اخلاق کے ساتھ ساتھ ادارہ کی بقاء سالمیت اور استحکام کے لئے جامع فیصلے کئے گئے۔ اجلاس میں ممبر اشرف بھٹہ کے استعفی کی منظوری دی گئی جبکہ سوشل میڈیاپراستعفی دینے کو ادارہ کے وقار کے منافی قرار دیتے ہوئے اس عمل کی مذمت بھی کی گئی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ غیر فعال ممبران کوفعال بنانے کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔جس کے لیے فوری طور پر ایک کمیٹی تشکیل دے دی گئی جو غیر فعال ممبران کو نوٹس جاری کرے گی۔اسی طرح مشاورت کرکے ایک جامع ضابطہ اخلاق مرتب کیا جائے گاجس پر عمل درآمد ہر ممبر کی ذمہ داری ہوگی۔اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ صحافی کالونی، ہیلتھ کارڈ اور تعلیمی اداروں میں صحافیوں کے بچوں کی سہولت کے لیے فوری طور پر اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ ایگزیکٹوباڈی  کےاجلاس میں متفقہ طور پرسرکاری ملازمین کی ممبرشپ کوفوری طورپر اعزازی ممبر شپ میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں ایگزیکٹو ممبر ملک محمد اقبال،ممبرجاویدملک اورسینئرصحافی الطاف ملک کے بہنوئی،ممبر عمران گورائیہ کے چچا کے انتقال پر اظہار تعزیت اور مرحومین کے لئے دعائے مغفرت کی گئی جبکہ ممبر عبدالصمد شاہین کے والد کے لئے دعائے صحت کی گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow