سرگودہا سمیت ملک بھر میں عالمی یوم صحافت منایا گیا سرگودہا پریس کلب میں بھی تقریب مقررین نے آزادی صحافت پر روشنی ڈالی

سرگودھا(این این آئی)پاکستان سمیت دنیا بھر میں صحافت کاعالمی دن منایا گیا جس میں سرگودھا پریس کلب میں زیر صدارت عبدالحنان چوہدری پروگرام ہوا جس میں شعبہ صحافت کے تحفظ اور اس سے وابستہ ورکروں کے حقوق کے لئے عزم کا اظہار کرتے ہوئے شاہین فاروقی،اکرم عامر،راناساجد اقبال ،شیخ نعیم طاہر ،سیدشہزاد شیرازی ،رانا محمد اشرف، عاصم خان،ظہور شاہد، ذوالفقار ہاشمی، ملک محمد اقبال اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ نے 3مئی کو آزادی صحافت کا عالمی دن قرار دیا اس دن پرنٹ میڈیا اور الیکٹرونک میڈیا کی تنظیمیں اپنے لئے آزاد ماحول، اپنے حقوق٬ ذمہ داریوں اور مشکلات کے حوالہ سے پروگرام ترتیب تو دیتی ہیں، لیکن اس شعبہ سے وابستہ افراد کے مسائل کے حل پر توجہ نہیں دیتیں۔اس لئے اس دن کی مناسبت سے ملک بھر سے شعبہ صحافت سے وابستہ افراد ارباب اختیار پر باور کروائیں کہ وہ آزادی صحافت کی اہمیت کو مدنظر رکھیں اور ان کے جان و مال کے تحفظ اور حقوق کے لئے ٹھوس حکمت عملی بنا کر پالیسی کا نفاذ کریں۔انہوں نے کہا کہ ریاست کے چار ستونوں میں سے پہلاانتظامیہ یعنی حکومت وقت٬ دوسرا ستون مقننہ٬ تیسرا ستون عدلیہ اور چوتھا صحافت کو کہا جاتا ہے۔آزادی صحافت کا عالمی دن ہمیں صحافت کے پیشے کی مشکلات کا اظہار کرنے اور مسائل کو بیان کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔اس لئے آج ہم حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ صحافیوں کو درپیش مسائل کا فوری طوری پر تدارک کیا جاۓ۔صحافیوں کوصحت ٬تعلیم اور روزگار کے شعبہ جات میں کوٹہ دیا جاۓ تاکہ ہم اپنے بچوں کو اچھی تعلیم اور روزگار فراہم کرسکیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow