فیسکو سرگودہا سرکل کی کاروائی 37 بجلی چور گرفتار کرلئے چیف ایگزیکٹو فیسکو شفیق الحسن

سرگودہا : فیسکو سرگودھا سرکل میں ماہ اپریل کے دوران 37بجلی چورپکڑے گئے۔23 لاکھ کے جرمانے عائد جبکہ 17کے خلاف مقدمات کا اندراج کروادیا گیا۔ سیکرٹری توانائی (پاور ڈویڑن) اورچیف ایگزیکٹوفیسکوشفیق الحسن کی خصوصی ہدایات پر فیسکوٹاسک فورسز بجلی چوروں کے خلاف ہمہ وقت کارروائی کررہی ہیں۔ یو این این کے مطابق ماہ اپریل میں فیسکوسرگودھا سرکل کی پانچ ڈویڑنوں سرگودھا ون،سرگودھا ٹو،سرگودھا تھری،بھلوال اور جوہرآباد میں کل 29250بجلی کنکشنوں کو چیک کیا گیا جن میں سے 37صارفین ڈائریکٹ سپلائی،میٹرکی باڈی میں سوراخ کرکے اور میٹر ٹیمرڈ کرکے بجلی چوری میں ملوث پائے گئے۔ان بجلی چور صارفین کوکل 112703ڈی ٹیکشن یونٹس کی مد میں 23لاکھ 65ہزار روپے کے جرمانے جاری کئے گئے ہیں۔جبکہ سنگین طریقوں سے بجلی چوری میں ملوث 17 صارفین کے خلاف مقدمات کا اندراج بھی کرادیاگیا۔یو این این کو موصولہ اعداد و شمار کے مطابق سرگودھا ون ڈویڑن کی ٹاسک فورسز نے کل5342بجلی کنکشنوں کو چیک کیا جن میں سے 6صارفین بجلی چوری میں ملوث تھے۔ان کو 21610یونٹس کی مد میں 4لاکھ50ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔سرگودھا ڈویڑن نمبر2کی ٹیموں نے مختلف علاقوں سے10938کنکشن چیک کئے جن میں سے6صارفین بجلی چوری میں ملوث پائے گئے۔ان کو19673یونٹس پر مشتمل 4لاکھ12ہزار روپے جرمانہ جاری کیا گیا۔اسی طرح فیسکو بھلوال ڈویڑن کی ٹیموں نے دوران چیکنگ 7926کنکشن چیک کئے جن میں سے 14 صارفین ڈائریکٹ سپلائی کے ذریعے بجلی چوری کررہے تھے۔ان صارفین کو33225ڈی ٹیکشن یونٹس کی مد میں سات لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔فیسکو جوہرآباد ڈویڑن سے 3380بجلی کنکشن چیک کئے گئے جن میں سے 5 صارفین بجلی چوری کررہے تھے،ان کو 23656یونٹس پر مشتمل 4 لاکھ93ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔سرگودھا تھری ڈویڑن کی ٹیموں نے علاقے سے 1664کنکشن چیک کئے گئے جن میں سے 6 صارفین بجلی چوری کے مرتکب پائے گئے،ان کو14539یونٹس پر مشتمل تین لاکھ روپے جرمانے کے بل جاری کئے گئے ہیں۔ یو این این کے مطابق چیف ایگزیکٹو فیسکوشفیق الحسن نے صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے گردونواح میں ہونے والی بجلی چوری کی اطلاع فوری طورپر وزارت توانائی پاور ڈویڑن کی ہاٹ لائن 051-9103888،فیسکو کے ٹول فری نمبر 080066554، ہیلپ لائن 118یا اپنی متعلقہ سب ڈویڑن کو دیں تاکہ بجلی چور صارفین کے خلاف فوری کارروائی کی جاسکے۔بجلی چوری جیسے مکروہ قومی جرم کی سرکوبی کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں اورفیسکو ٹیموں کا ساتھ دیں تاکہ ملک سے بجلی چوری کا خاتمہ ہوسکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow