ڈپٹی کمشنر کی قیادت میں ضلعی انتظامیہ کا گندم ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف ایکشن

سرگودہا : ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ کی قیادت میں ضلعی انتظامیہ کا گندم کے زخیرہ اندوزوں اور غیر قانونی نقل وحمل کرنےوالوں کے خلاف کریک ڈوان جاری ہے۔ پانچ دنوں میں 50کلوگرام کی 52ہزار8سو کے قریب بوریاں گندم قبضہ میں لے کر خریداری مراکز پہنچا دی گئی۔ یو این این کو موصولہ اعداد و شمار کے مطابق اے سی کوٹمومن نے غیر قانونی نقل وحمل پر 30 ہزار 880 بوری ، اے سی سرگودہا نے زرخیرہ کی گئی 16ہزار640 بوری ، اے سی سلانولی نے3 ہزار بوری ، اے سی ساہیوال نے15سو بوری، اے سی شاہپور نے 380 جبکہ اے سی بھلوال نے کریک ڈوان کے دوران 4سو بوری گندم کو قبضہ میں لے کر خریداری مراکز پہنچادیا ہے۔ یو این این کے مطابق ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ نے کہا ہے کہ گندم کی غیرقانونی نقل وحمل کو روکنے کے لیے تمام انتظامی مشنری متحرک ہے اور ضلع میں 18چیک پوسٹیں قائم کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سرکار کے علاوہ کسی فرد کو کاشتکار سے براہ راست گندم خریدنے کی اجازت نہیں ہے۔ فلور ملز صرف تین دن کا سٹاک رکھ سکتی ہیں جبکہ کاشتکار کو بھی ضرورت سے زیادہ گندم رکھنے کی اجازت نہیں ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow