کورونا وبا کی شدت میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے لاک ڈاؤن پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے ڈاکٹر سکندر وڑائچ

سرگودھا ( ) پی ایم اے سرگودھا کے صدر ڈاکٹر سکندر حیات وڑائچ ‘ جنرل سیکرٹری ڈاکٹر فواد حسین‘ پرائیویٹ ہسپتال ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر غلام حسین فیضی اور جنرل سیکرٹری ڈاکٹر محمد آصف چوہدری نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ کرونا وائرس کی وباءکی شدت میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے۔ جس کی بڑی وجہ لوگوں کا لاک ڈاﺅن پالیسی پر عملدرآمد نہ کرنا ہے۔ ان رہنماﺅں نے مزید کہا کہ پنجاب میں ضلع سرگودھا کرونا کے مریضوں کے لحاظ سے چوتھے نمبر پر ہے جو کہ ایک لمحہ فکریہ ہے۔ محکمہ صحت سرگودھا کو فوری طور پر ان حالات کو کنٹرول کرنا ہو گا جس کی وجہ سے دن بدن مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ ان رہنماﺅں نے کمشنر سرگودھا ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر سرگودھا سے مطالبہ کیا ہے کہ لاک ڈاﺅن پالیسی پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے تاکہ مریضوں کی تعداد کو بڑھنے سے روکا جا سکے۔ ان رہنماﺅں نے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ تبلیغی جماعت کے ممبران اور ایران سے آئے ہوئے زائرین کو فی الفور اپنے اپنے اضلاع میں قرنطینہ کیا جائے۔ مزید برآں ضلع سرگودھا میں کرونا کے ایسے مریضوں کو رکھا جائے جن کا تعلق سرگودھا سے ہے۔ جو لوگ کرونا کے مرض میں مبتلاءہوئے ہیں ان کی باقاعدہ کنٹیکٹ ٹریسنگ کروائی جائے۔ کیونکہ یوں محسوس ہوتا ہے کہ کنٹیکٹ ٹریسنگ میں کہیں غلطی ہو رہی ہے جس کی وجہ سے سرگودھا میں مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اس سلسلہ میں محکمہ صحت سرگودھا کو کلیدی کردار ادا کرنا ہو گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سرگودھا میں کرونا کو آئے ہوئے دو ماہ سے زیادہ عرصہ گزر چکا ہے لیکن پرائیویٹ ہسپتال کے ڈاکٹرز‘ نرسز و پیرا میڈیکل سٹاف کی ٹریننگ کا نہ ہونا بھی ایک سوالیہ نشان ہے۔ اس لئے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ پرائیویٹ سیکٹر میں ٹریننگ کروائی جائے تاکہ ڈاکٹرز‘ نرسز و پیرا میڈیکل سٹاف خود بھی بچ سکیں اور مریضوں کا علاج معالجہ بھی احسن طریقہ سے کر سکیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow