پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو پہنچایا جائے وزیر اعلی پنجاب

وزیراعلیٰ عثمان بزدارکی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عام آدمی تک پہنچانے کےلئے موثر اقدامات کی ہدایت
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ کمی کے ثمرات ہر حال میں عوام تک پہنچنے چاہئیں:عثمان بزدار
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے تناسب سے اشیائے ضرورےہ کی قیمتوں میں کمی لانے کےلئے اقدامات کئے جائیں
لاہور3 مئی: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عام آدمی تک پہنچانے کے لئے موثر اقدامات کی ہدایت کی ہے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہاکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ کمی کے ثمرات ہر حال میں عوام تک پہنچنے چاہئیں۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا فائدہ براہ راست صوبے کے عوام تک پہنچانے کے لئے متحرک انداز میں منصوبہ بندی کرکے عملدرآمد کیاجائے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے تناسب سے اشیائے ضرورےہ کی قیمتوں میں کمی لانے کےلئے اقدامات کئے جائیں۔پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں کمی کے تناسب سے دیگر اشیاءضروریہ کی قیمتوںمیں کمی لا کر عوام کو ریلیف دیا جائے۔متعلقہ ادارے عوام کو ریلیف کی فراہمی کے حوالے سے مربوط انداز میں کام کریں۔سبزیوں، پھلوں اور دالوں کی قیمتوں میں مصنوعی اضافہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں اور کوالٹی کو باقاعدگی سے چیک کیا جائے۔ ضلعی پرائس کنٹرول کمےٹےاں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام کیلئے موثر اقدامات کرےں۔ اشیائے ضروریہ کی ریٹ لسٹ کے مطابق فروخت یقینی بنائی جائے۔ پرائس کنٹرول میکانزم پر عملدرآمد میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کا ہر قدم عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اٹھ رہاہے۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی پاکستان تحریک ا نصاف کی حکومت کا عوام کیلئے تحفہ ہے۔ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کرکے عوام کے دل جیت لئے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ترقی کے سفر میں کوئی رکاوٹ نہیں آنے دیں گے۔عام آدمی کو ریلیف دینے کیلئے ہرممکن اقدام اٹھائیں گے۔
٭٭٭٭

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow