صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت انصر مجید کا دورہ مرکز خریداری گندم اسیانوالہ

سرگودہا(03مئی2020)صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت انصرمجید خان آج اتوار کے روز اچانک گندم خریداری مرکز آسیانوالہ پہنچ گئے۔ انہوں نے مرکز پر خریداری کے عمل کا تفصیلی جائزہ لیا۔مختلف گوداموں کا معائینہ کیا۔انہوں نے اپنی نگرانی میں گندم کی بوریوں کا وزن کروایا اور نمی کاتناسب چیک کیا۔ صوبائی وزیر نے کاشتکاروں کو فراہم کی جانے والی سہولتوں کا بھی تفصیلی جائزہ لیا اور موقع پر موجودکاشتکاروں سے مسائل دریافت کیے۔اس موقع پر سنٹر انچارج چوہدری خالد نے بتایا کہ آسیانولہ مرکز پر ایک لاکھ چالیس ہزاربوری خریدنے کا ٹارگٹ مقرر کیا گیا ہے اورصرف پانچ دنوں میں بیس ہزار بوری خرید لی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ موسم خریداری میں رکاوٹ ثابت ہو رہا ہے اس کے باوجود ٹارگٹ کو مقررہ تاریخ سے قبل حاصل کر لیا جائیگا۔انہوں نے مزید بتایا کہ کاشتکاروں کو اب 48فیصد باردانہ جاری کیا جا چکا ہے۔صوبائی وزیر نے تمام خریداری مراکز پرکورونا سے بچاو کے لیے سماجی فاصلوں کو برقرارکھنے اور تمام حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ بزدار حکومت کاشتکاروں سے ایک ایک دانہ خریدنے کے عزم سے میدان میں اتری ہے۔ نامساعد معاشی حالات کے باوجود گندم کی خرید کے لیے اربوں روپے مختص کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گندم کی خرید میں کسی قسم کی سستی و غفلت کو برداشت نہیں کیا جائیگا۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت زخیرہ اندوزوں کے خلاف بھی ڈنڈا اٹھالیا ہے اور صوبہ بھر میں بلاتفریق کاروائیاں جاری ہیں۔ انصر مجید نے ضلع کے دیگر خریداری مراکز کے اچانک دوروں کا بھی عندیہ دیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر عمردراز گوندل اور اے ایف سی چوہدری افتخار بھی موجود تھے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow