پاکستان میں کورونا مریضوں کی تعداد 20 ہزار سے کراس کر گئی

پاکستان میں کورونا متاثرین کی تعداد 20 ہزار سے زائد، اموات 457 تک پہنچ گئیں

ملک میں جاری لاک ڈائون کے باوجود ہر گزرتے دن کے ساتھ پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز روز بروز بڑھتے جارہے ہیں اور آج مزید نئے کیسز کے بعد مجموعی متاثرین کی تعداد 20076 ہوگئی جبکہ اموات 457 تک پہنچ چکی ہیں۔ یو این این کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کو 2 ماہ سے زائد عرصہ گزرچکا ہے اور اس دوران پاکستان میں ابتدا میں تو کیسز کے بڑھنے کی رفتار کم تھی مگر بعد ازاں اس میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آیا جس کی وجہ سے گذشتہ سے پیوستہ مہینہ ماہ مارچ کے آخری عشرہ میں لاک ڈائون کا فیصلہ کرنا پڑا ، ملک میں لاک ڈائون کے بعد ایک مرتبہ سماجی روابطہ منقطع ہوئے تو وائرس پر کنٹرول کی کیفیت دیکھنے میں آئی مگر لاک ڈائون میں ہونے والے توسیع کے بعد مختلف طبقات کی جانب سے لاک ڈائون کے خاتمہ کا مطالبہ سامنے آیا ، یو این این کے مطابق حکومت کی جانب عوام کی فوڈ چین قائم رکھنے کے لئے دی جانے والی نرمی کا لوگوں نے غلط استعمال کیا اور بتدریج کاروبار جاری رکھے گئے جس کے نتیجہ میں سماجی روابط پر کنٹرول ممکن نہ ہوسکا، انتظامیہ اور محکمہ پولیس کے حوالہ سے بھی مختلف مقامات سے فرائض سے صرف نظر کرنے کی باتیں سامنے آئیں ، اس حوالہ سے عوامی سطح پر یہ بازگشت بھی سنائی دئے رہی ہے کہ مساجد اور نمازوں پر ایس او پی کے اطلاق کرنے والوں نے حقیقی معنوں میں اپنے فرائض پر توجہ نہیں دی اور انہی عوامل کے نتیجہ میں وائرس بے لگام دکھائی دے رہا ہے ۔
Unn

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow