وزیر اعظم کل کورونا ریلیف ٹائگرز سے خطاب کریں گے

وزیراعظم کل کوروناریلیف ٹائیگر فورس سے خطاب کریں گے

وزیراعظم پاکستان عمران خان کل کورونا ریلیف ٹائیگر فورس سے خطاب کریں گے۔ ذرائع کے مطابق اس موقع پر وزیراعظم کا ٹائیگر فورس کے لیے پیغام بھی ریکارڈ کیا جائے گا۔ یو این این کے مطابق وزیراعظم کا یہ پیغام کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کے موبائل فونز پر بھیجا جائے گا۔ یو این این ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا خطاب سوشل میڈیا پر بھی جاری کیا جائے گا۔ خطاب کے حوالہ سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ وزیراعظم اپنے خطاب میں کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کو ضروری گائیڈ لائنز بھی دیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow