وزیر اعظم کی ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے تین میٹنگز کی۔ سندھ حکومت کی الزام تراشی درست نہیں محکمہ خوراک

وزیر اعظم نے ٹڈی دل سے نمٹنے کے لیے 3 خصوصی میٹنگ کیں ، وزارت خوراک

وفاقی وزارت خوراک کا کہنا ہےکہ وزیراعظم نے ٹڈی دل سےنمٹنے کیلئے اور منظور شدہ فنڈز پر تین خصوصی میٹنگیں کیں، ٹڈی دل صرف سندھ تک ہی محدود نہیں ہے بلکہ دوسرے صوبوں پر بھی اس نے حملہ کیا۔ وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی نے وزیر زراعت سندھ کا ٹڈی دل سے متعلق بیان مسترد کردیا ہے ۔ یو این این زرائع کے مطابق اعلامیہ میں وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت اپنی ذمہ داریوں سے پوری طرح آگاہ ہے اور ملک کے لئے ٹڈی دل کے خطرے سے نمٹنے کیلئے سرگرم عمل ہے۔ یو این این زرائع کے مطابق وزارت خوراک کا کہنا ہے کہ ٹڈی دل سے دنیا کے 60 ممالک کو خطرہ ہے ، وزیراعظم کی جانب سے صوبوں کے اشتراک سے ایک نیشنل ایکشن پلان تشکیل دیا گیا ہے۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ این ڈی ایم اے ،صوبائی زرعی محکموں اورپلانٹ پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ باہمی تعاون سے کام کر رہےہیں، جبکہ تکنیکی رہنمائی کے لئے سروے کی رپورٹس باقاعدگی سے ایف اے او کے ساتھ شیئر کی جاتی ہیں۔ یو این این کے مطابق وزارت خوراک کا کہنا ہے کہ سندھ کے زرعی محکموں کے 50 افسران کو پہلے بھی ڈی پی پی ماہرین نے تربیت دی ہے، جبکہ سندھ میں 1 لاکھ لیٹر سے زیادہ یو ایل وی کیڑے مار دوا ذخیرہ کیا گیا ہے۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سندھ کو ضرورت کے مطابق کیڑے مار دوا کی مزید مقدار فراہم کی جاسکتی ہے۔
Unn

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow