سرگودہا جناح کالونی میں تجاوزات نے پنجے گاڑھ کئے انتظامیہ خاموش تماشائی

سرگودھا(محمدتہور بلال اصغر سے) جنرل بس اسٹینڈ سے ملحقہ شہر کی پرانی آبادی جناح کالونی میں لوگوں نے تعمیرات بڑھا کر نہ صرف گلیوں کا حسن بگاڑ کر رکھ دیا ہے بلکہ غیر قانونی طور پر سرکاری گلیوں پر قبضہ کر نے کے رجحان میں اضافہ کے باعث گلیاں سکڑنے سے آمدورفت متاثر ہو کر رہ گئی ہے ،جبکہ ضلعی و تحصیل انتظامیہ سب کچھ جانتے بوجھتے بھی خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں،مکانات کی تعمیرکے دوران بالخصوص بیت الخلاءسرکاری زمین پر تعمیر کئے گئے ،اور دیکھا دیکھی علاقہ بھر میں لوگوں کی طرف سے تجاوزات قائم کرنے کا سلسلہ چل نکلا ہے ،راہگیروں نے مشکلات کے پیش نظر انتظامیہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow