محکمہ لائیو سٹاک مویشیوں کو حفاظتی ٹیکے لگوانے کیلئے سرگرم ہو حکومت پنجاب

سرگودھا(محمدتہور بلال اصغر سے)لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ پنجاب نے چاروں اضلاع کے ڈسٹرکٹ آفیسرز لائیو سٹاک کو ہدایت کی ہے کہ مویشی پال کاشتکاروں کو گائے بھینسوں اور بھیڑ بکریوں کو موسم گرما کے مہلک و متعدی امراض سے بچانے کےلئے انہیں رواں ماہ سے حفاظتی ٹیکے لگوانے کا پابند بنایا جائے ، حکام نے اس امر پر بھی خصوصی توجہ کی ہدایت کی کہ چارے میں پائے جانیوالے مہلک جراثیم جوگرمی کے باعث زہریلا مادہ پیدا کر کے جانوروں میں متعدد بیماریوں کے پھیلاﺅ اور ان کی اموات کا باعث بن سکتے ہیںکے پیش نظر بڑے اور چھوٹے فارموں میں موجود جانوروں کو ان کی جسمانی ضرورت سے زیادہ چارہ ہرگز نہ دیا جائے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow