پنجاب کے تمام محکموں کو یوٹیلٹی بلز کم کرنے کی ھدایت اے سی پچاس فیصد کم چلانے کی ھدایت

سرگودھا(محمدتہور بلال اصغر سے)سرکاری دفاتر میں ائیر کنڈیشن چلانے اور موجودہ بلوں کے حساب سے بجلی کی 50فیصد بچت کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ،ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث ملکی معاشی صورتحال کے پیش نظر گرمیوں میں دیگرغیرترقیاتی اخراجات کے ساتھ ساتھ محکموں کے یوٹیلٹی بلز کو کم کیا جائے ،بنیاد ی سکیل کے مطابق جو افسران اے سی کی سہولت استعمال نہیں کر سکتے اے سی استعمال کرتے پکڑے جانے پرانہیں فوری معطل کر دیا جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow