ورچول سربراہ اجلاس صدر عارف علوی پاکستان کی نمائندگی صدر عارف علوی کرینگے

ورچول سربراہ اجلاس، صدرعارف علوی پاکستان کی نمائندگی کرینگے

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا غیر وابستہ ممالک کے سربراہان اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ اس سال غیر وابستہ ممالک کے سربراہان کا اجلاس آئن لائن ہوگا، جس میں صدر مملکت پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ یو این این کے مطابق اجلاس کا آغاز 4 مئی سے ہوگا۔ غیر جانبدار تحریک کے رکن ممالک کے سربراہان مملکت اور حکومت کا خصوصی آن لائن اجلاس تحریک کے چیئرمین آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کی درخواست پر بلایا گیا ہے۔ یو این این کے مطابق سربراہی اجلاس کا اختتام ‘’کووڈ 19 کے خلاف اتحاد’’ کے عنوان سے ایک سیاسی اعلامیے کے ساتھ ہوگا۔ جس میں کرونا وائرس کے خلاف مشترکہ جنگ کے لئے تحریک کے رکن ممالک کےدرمیان تعاون کو فروغ دینے کے لئے اقدامات کی نشاندہی کی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow