فیکٹری ایریا پولیس نے جواری گرفتار کرلئے

سرگودھا:تھانہ فیکٹری ایریا پولیس کی کاروائی، بذریعہ تاش جواء کھیلتے 13جواری گرفتار، داؤ پر لگی رقم برآمد
سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پرجرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ فیکٹری ایریا عمارہ اکرم نے سب انسپکٹر محمد مصدق اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر عمار یاسر پر مشتمل ٹیم ہمراہ بیٹھک ازاں ناصر خان بمقام سلیمان پورہ ریڈ کرکے ملزمان محمد عثمان ولد افتخار احمد، محمد مہران ولد شیر محمد، کاشف علی ولد حاکم علی، ناصر خان ولد فضل الرحمان، آصف اقبال ولد محمدشیر، سعد ولد غضنفر اسحاق، وقاص ولد حبیب، نصر حیات ولد اللہ بخش، غلام حسین ولد محمد سلیم، ذیشان محمود ولد محمود امجد، جہانگیر ولد پیر بخش، جبران عاشق ولد عاشق حسین اور فیصل محمود ولد محمد رمضان کو بذریعہ تاش جواء کھیلتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا ہے۔ گرفتارملزمان کے قبضہ سے داؤ پر لگی رقم 22000روپے اور تاش برآمد کرکے ان کے خلاف قماربازی ایکٹ اور دفعہ144کی خلاف ورزی کرنے کی دفعات کے تحت تھانہ فیکٹری ایریا میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔مزید تفتیش جاری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow