تھانہ بھاگٹانوالہ نے منشیات اور ناجائز اسلحہ کے ملزمان گرفتار کرلئے

سرگودھا:تھانہ بھاگٹانوالہ پولیس کی کاروائی،گرفتار03 ملزمان سے چرس 1320گرام وناجائزاسلحہ برآمد
سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پرمنشیات فروشوں وناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ بھاگٹانوالہ خرم شہزاد نے سب انسپکٹر مبشر امتیاز اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد امیر پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ تھانہ بھاگٹانوالہ کے مختلف علاقوں میں ریڈ کرکے ملزمان شاہد ولد اللہ رکھا سکنہ 69جنوبی سے چرس1320گرام، شیراز ولد غلام رسول سکنہ بھاگٹانوالہ سے پسٹل30بور اور سانو ل ولد عمر حیات سکنہ بھاگٹانوالہ سے پسٹل30بوربرآمد کرکے گرفتارملزمان کے خلاف منشیات فروشی وناجائزاسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں مزید تفتیش جاری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow