سرگودہا پولیس کا منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ کے خلاف کریک ڈاؤن 6 ملزم گرفتار

سرگودھا:پولیس کا منشیات فروشوں وناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن،مزیدچھ ملزمان گرفتار، چرس، شراب وکلاشنکوف سمیت ناجائزاسلحہ برآمد
سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پرمنشیات فروشوں وناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے تھانہ پھلروان پولیس نے نذیر ولد بشیر سکنہ بھیرہ سے چرس540گرام، تھانہ میلہ پولیس نے محسن ولد مہمند خان سکنہ میلہ سے شراب28لیٹر، تھانہ عطاء شہید پولیس نے فاروق ولد مختار سکنہ چک45جنوبی سے کلاشنکوف، تھانہ سٹی پولیس نے رب نواز ولد محمد خان سکنہ54شمالی سے پسٹل30بور،غلام مصطفی ولد نذر سکنہ41شمالی سے پسٹل30بوراور تھانہ سلانوالی پولیس نے اعجاز ولد اعظم سکنہ ونوکہ سے پسٹل30بوربرآمد کرکے گرفتارملزمان کے خلاف منشیات فروشی وناجائزاسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں مزید تفتیش جاری ہے۔(ترجمان سرگودھا پولیس)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow