کراچی میں آ ئندہ چند روز میں درج حرارت 43 ہوجائے گا ہیٹ ویو آنے کو تیار

کراچی میں آئندہ چند روز میں درجہ حرارت 43 ڈگری تک جاسکتا ہے، محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں 6 اور 7 مئی کو درجہ حرارت 43 سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کے مطابق 5 سے 8 مئی کے دوران شہر ہیٹ ویو کی لپیٹ میں رہ سکتا ہے لہٰذا ان دنوں لوگ صبح 11 سے شام 4 بجے کے دوران باہرکی سرگرمیاں محدود کریں جب کہ شہری باہر نکلتے ہوئے سر ڈھانپ لیں۔ یو این این کے مطابق ڈائریکٹر محکمہ موسمیات نے بتایا کہ 6 اور 7 مئی کو درجہ حرارت 43 سینٹی گریڈ کے درمیان تک بھی جاسکتا ہے، اس دوران بلوچستان کے شمال مغربی ریگستانی علاقوں سے گرم اور خشک ہوائیں چلنے کا امکان ہے جب کہ ہیٹ ویو کے دوران دن کے اوقات میں سمندری ہوائیں معطل رہیں گی البتہ شام کو سمندری ہوائیں چل سکتی ہیں۔
Unn

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow