ٹائگر فورس کورونا اور لاک ڈاؤن سے متعلق شعور بیدار کرے گی عمران خان

ٹائیگر فورس عوام میں لاک ڈاؤن سےمتعلق شعور بیدار کرےگی : وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کہ کورونا سے نمٹنا بڑا چیلنج ہےٹائیگر فورس عوام میں لاک ڈاؤن سے متعلق شعور بیدار کرےگی ۔ یو این این کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ٹائیگرفورس کے رضاکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورونا سے نمٹنا بڑا چیلنج ہے، آںے والے دنوں میں آہستہ آہستہ ہم نے لاک ڈاؤن کھولنا ہے کیونکہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے لوگ بیروزگار ہورہے ہیں ۔کورونا کے باعث دیہاڑی دار غریب طبقہ زیادہ متاثر ہو ا ہے ۔لاک ڈاؤن کھولنے کے لئے شرائط رکھ رہے ہیں ۔اگر ان ایس اوپیز پر عمل نہ ہوا تودوبارہ لاک ڈاؤن کی طرف دوبارہ جانا پڑے گا ۔ جوفیکٹری یادکانیں کھولیں گےان پرمینجریامالک کی ذمہ داری ہوگی، کوشش ہےکہ لوگوں کوبیروزگاری سے بچائیں۔ یو این این کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ رضاکار فورس کا مقصد امدادی سرگرمیوں میں تعاون ہے ،انتظامیہ اکیلے کچھ نہیں کرسکتی، مقامی لوگوں میں شعوربیدارکرنے کیلئے ٹائیگرفورس کی ضرورت پڑے گی، ٹائیگرفورس نےلوگوں کوشعوردینا ہےکہ ایس اوپیز کیاہیں ۔ میڈیکل پروفیشن سےلوگ بھی ٹائیگرفورس کاحصہ بنے، ٹائیگرفورس رضاکارفورس ہے،ان کوکوئی تنخواہ نہیں مل رہی۔ جولوگ لاک ڈاؤن کی وجہ سے بیروزگارہوئے ہیں ان کی رجسٹریشن ٹائیگرفورس کرائےگی۔ یہ بیروزگارافرادکوبھی کیش ٹرانسفر کریں گے۔ ٹائیگرفورس نےذخیرہ اندوزوں کی نشاندہی کرنی ہے،ٹائیگرفورس ایڈمنسٹریشن کوذخیرہ اندوزوں کےمتعلق آگاہ کرےگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow