شادی سے پہلے کورونا محفوظ سرٹیفکیٹ دینا لازمی ہوگا فیصلہ سازی کیلئے کام شروع

سرگودھا (محمد تہور بلال اصغر سے )حکومت نے شادی سے قبل کورونا محفوظ سرٹیفیکیٹ کو لازمی قرار دینے پر غور شروع کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں وفاقی ادارہ صحت نے تجویز تیار کی ہے کہ ملک میں کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے دیگر اقدامات کے ساتھ شادی سے قبل دولہا دلہن کا کورونا محفوظ ہونا بھی بہت ضروری ہے ،جس کے لیے شادی سے قبل دونوں کو اپنا ٹیسٹ کرانا لازمی قرار دیا جاسکتا ہے۔
شادی کی تقریب کے دوران نکاح خواں بھی صرف ایسے ہی جوڑوں کی رجسٹریشن کریں گے۔اس سلسلے میں تجویز تیار کرکے وزارت قانون کو بھیجی گئی ہے۔قانونی شکل دینے کے بعد یہ تجویز وزیراعظم کو منظوری کے لیے بھیجی جائے گی۔قبل ازیں ملک کی مشہور فلاحی تنظیم کے سی ای او ڈاکٹر امجد ثاقب نے بھی کہا تھا کہ ملک میں شادی سے قبل لڑکا اور لڑکی کیلئے کرونا ٹیسٹ کروانا لازم قرار دیا جا رہا ہے۔زرائع نے بتانا ہے کہ جلد ایک نیا قانون آنے والا ہے جس میں شادی سے قبل لڑکا اور لڑکی کو کرونا ٹیسٹ کروانے کا پابندی کیا جائے گا۔ لڑکا اور لڑکی کو شادی سے قبل ایک سرٹیفکیٹ دینا ہوگا، جس میں بتانا ہوگا کہ انہوں نے کرونا ٹیسٹ کروایا، اور رپورٹ منفی آئی۔یہاں یہ واضح رہے کہ کرونا وائرس پھیلاو کے بعد سے ملک کی صوبائی حکومتوں اور وفاقی حکومت نے بھی شادی بیاہ کی تقریبات کے انعقاد پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow