لاہور ہائیکورٹ میں پرائیویٹ میڈیکل کالجز میں داخلوں کی اپ گریڈیشن پر کیس کی سماعت

سرگودھا(آن لائن )لاہورہائیکورٹ میں پرائیویٹ میڈیکل کالجزمیں داخلوں کی اپ گریڈیشن سےمتعلق کیس کی سماعت، وائس چانسلر یوایچ ایس پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم پیش ہوئے، جسٹس عائشہ اے ملک نےداخلوں کی بنائی گئی دونوں فہرستوں کویکجا کرکےکل حتمی لسٹ پیش کرنےکاحکم دے دیا۔جسٹس عائشہ اےملک نےعلی ضیام طیب سمیت دیگرمیڈیکل طالب علموں کی درخواستوں پرسماعت کی، وائس چانسلریونیورسٹی آف ہیلتھ سائسنز پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم عدالت پیش ہوئے، انہوں نےمیڈیکل کالجزکےداخلوں کی اپ گریڈیشن سےمتعلق فہرست پیش کی، عدالت کوبتایا گیا کہ انتیس جنوری کےاپ گریڈیشن داخلےمیرٹ کےمطابق نہیں ہوئے تھے، عدالت نےمیڈیکل داخلوں سےمتعلق فہرستوں کو کالعدم قراردیتے ہوئےمتعلق تمام درخواستیں نمٹا دیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow