شہباز شریف سربراہ اپوزیشن آج نیب میں پیش ہوئے

شہباز شریف نیب لاہور کے روبرو پیش

لاہور: آمدن سے زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ کیس میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف نیب لاہور کے روبرو پیش ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق صدر مسلم لیگ (ن) سخت حفاظی انتظامات میں نیب کے روبرو پیش ہوئے۔ یو این این کے مطابق اس موقع پر لیگی کارکنان نے نیب اور حکومت کے خلاف سخت نعرہ بازی کی۔ اس سے قبل ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے تصدیق کی تھی کہ کورونا وائرس کے خطرات کے باوجود شہبازشریف آج نیب میں پیش ہوں گے۔ یو این این کے مطابق لیگی ترجمان نے کہا کہ ڈاکٹرز نے شہباز شریف کو قوت مدافعت میں کمی کے باعث گھرسے نہ نکلنے کی تاکید کی تھی۔شہباز شریف قانون کا احترام کرتے ہیں۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کی ہدایت ہے کہ کوئی مزید معلومات بھی مانگی گئیں تو مہیا کر دی جائیں گی۔ ہم نے کورونا کے باعث دقت کے باوجود پاکستان اور برطانیہ سے معلومات حاصل کرکے اور یادداشت کی بنیاد پر معلومات مہیا کی گئی تھیں جبکہ گزشتہ پیشی پرنیب کو اسکائپ ایڈریس بھی فراہم کیاگیا تھا۔
Unn

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow