سرگودھا جیل میں اسیران کی تعداد زیادہ جیل عملے کی مشکلات بڑھنے لگیں

سرگودھا (محمد تہور بلال اصغر سے ) گنجائش سے زیادہ اسیران کےلئے موسمی تبدیلی وبال جان بننے لگی، ملیریا مچھروں کی بہتاط اور ڈینگی لاروا کی افزائش کے خدشہ کے پیش نظر جیل انتظامیہ نے ضلعی ایڈمنسٹریشن سے رجوع کر لیا، ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا میں گنجائش سے زیادہ اسیران کے مسائل موسمی تبدیلی کے باعث بڑھتے جا رہے ہیں، اور تیزی کے ساتھ یہ تبدیلی ملیریا مچھروں کی افزائش کا سبب بن رہی ہے جس سے قیدیوں و حوالاتیوں اور جیل عملے کو مشکلات کا سامنا ہے ، یہی نہیں ڈینگی لاروا کی ممکن افزائش کے خطرات نے بھی الگ سے پریشان کر رکھا ہے جس پر گزشتہ روز جیل سپرٹینڈنٹ نے ہیلتھ اتھارٹی اور ضلعی انتظامیہ سے استدعا کی ہے کہ ہنگامی بنیادوں پر سپرے کےلئے اقدامات اٹھائے جائیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow