جیلوں میں کورونا وارڈ بنانے کا فیصلہ

سرگودھا (محمد تہور بلال اصغر سے ) ڈسٹرکٹ جیل لاہور میں اسیران کے کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے پر حکومت پنجاب نے تمام جیلوں میں کورونا ٹیسٹنگ اسٹیشن اور کورونا وارڈز قائم کرنے کےلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات شروع کر دیئے ، ذرائع کے مطابق اس حوالے سے جیل خانہ جات، محکمہ صحت اور اضلاع کی سول ایڈمنسٹریشن کو خصوص ٹاسک سونپ دیا گیا ہے ، ماہرین کی اعلی سطحی ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں جو جیلوں میں دورے کر کے ان میں دستیاب وسائل اور مسائل کے ساتھ ساتھ صورتحال کا جائزہ لے کر کورونا ٹیسٹنگ اسٹیشن اور کورونا وارڈز کی تشکیل کےلئے آئندہ چند روز تک سفارشات حکومت کو ارسال کر ینگی،ذرائع کا کہنا ہے کہ سرگودھا سمیت پنجاب کی دیگر جیلوں میںکورونا ٹیسٹنگ اسٹیشنز اور کورونا وارڈز کے قیام کےلئے الگ سے افرادی قوت اور مختلف وسائل دستیاب ہونگے ، اس وجہ سے محدود پیمانے پر ہی اقدامات اٹھائے جا سکتے ہیں، تاہم جن جیلوں میں یہ سہولت فراہم کی جائے گی وہاں کورونا میڈیکل ویسٹ کی تلفی، مطلوبہ ادویات اور ماہر عملے کی دستیابی کےلئے بھی فیزبیلٹی تیار کی جا رہی ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow