تھانہ کینٹ میں سنئیر اور جونئیر کی کہانی سب انسپکٹر کی بطور ایس ایچ او تعیناتی محکمے میں زیر بحث

سرگودھا شہر کے ایک تھانہ میں سب انسپکٹر کو ایس ایچ تعینات کئے جانے پر وہاں تعینات انسپکٹر نے سب انسپکٹر کے ماتحت کرنے کی بجائے خاموش احتجاج کرتے ہوئے معذرت کے ساتھ پولیس لائن روانگی کر لی۔زرائع کے مطابق ڈی پی او سرگودھا نے 12 تھانوں اور سی آئی اے سٹاف کے ایس ایچ اوز کو تبدیل کرتے ہوئے 18 افسران کے ٹرانسفر احکامات جاری کئے جن 4 انسپکٹرز اور 8 سب انسپکٹرز کو تھانوں میں ایس ایچ اوز لگا کر 2 انسپکٹرز کو ریزور ،آئی ٹی تعینات کر کے 2 انسپکٹرز اور 2 سب انسپکٹرز کو پولیس لائن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی۔جن میں تھانہ عطاء شہید کے ایس ایچ او اقرار عباس کو تبدیل کر کے شہر کے ماڈل تھانہ کینٹ میں ایس ایچ او لگایا گیا جس کی تعیناتی پر وہاں تھانہ میں موجود انسپکٹر فاروق نے سب انسپکٹر کے ماتحت کام کرنے سے معذرت کرتے ہوئے اپنے خاموش احتجاج میں تھانہ کینٹ میں رپٹ لکھ کر پولیس لائن روانگی کرلی۔سرگودھا کہ گیارہ تھانوں اور سی آئی اے سٹاف میں تھانہ سٹی،تھانہ سٹیلائٹ ٹاون، تھانہ اربن ایریا،انچارج سی آئی اے میں انسپکٹرز جبکہ تھانہ کینٹ، تھانہ صدر،تھانہ عطاء شہید،تھانہ سٹی بھلوال،تھانہ بھیرہ ،تھانہ پھلروان،تھانہ مڈھ رانجھا، تھانہ ترکھانوالہ،سب انسپکٹرز کو ایس ایچ او،دو انسپکٹرز کو ریزور انسپکٹر پولیس لائن،انچارج آئی ٹی تعینات کر کے دو انسپکٹرز اور دو سب انسپکٹرز کو تھانوں سے پولیس لائن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی۔جبکہ ایک انسپکٹر نے ازخود پولیس لائن روانگی کر لی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow