وزیراعلی پنجاب نے 3 ہزار فنکاروں کی مالی معاونت کا اعلان کردیا

سرگودھا(محمد تہور بلال اصغر سے )پنجاب حکومت نے 3 ہزار فنکاروں کی مالی معاونت کرنے کا اعلان کر دیا۔پنجاب حکومت نے لاک ڈائون کے باعث مالی مشکلات کا شکار فنکاروں کی مالی معاونت کا فیصلہ کر لیا۔ جس کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے مستحق فنکاروں کے لیے مالی امداد کے پیکج کی منظوری دے دی اور محکمہ اطلاعات و ثقافت پنجاب نے مستحق فنکاروں کے لیے مالی امداد کا پیکج تیار کر لیا۔پنجاب حکومت نے 3 ہزار فنکاروں کی مالی معاونت کرے گی اور مستحق فنکاروں کو 15 سے 20 ہزار روپے تک مالی امداد دیں گے۔لاک ڈائون کے باعث دیگر طبقوں کی طرح فنکاروں کو بھی مالی مشکلات کا سامنا ہے اور تحریک انصاف کی حکومت کو فنکاروں کی مشکلات کا پورا احساس ہے۔ مستحق فنکاروں کی انتہائی شفاف طریقے سے معاونت کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow