مئی 10 سے ریلوے 24 ٹرینیں چلا دے گا وزیراعظم سے اجازت طلب کرلی گئی

سرگودھا(محمد تہور بلال اصغر سے )10مئی سے ملک بھر میں 24 مسافر ٹرینوں سے اپ اینڈ ڈاون چلانے کا امکان ، ریلوئے نے پٹرول کی 30 پر کمی کے باجودہ کرایوں میں کمی نہ کرنے اعلان ، وزیراعظم نے چاروں چیف سیکرٹری کو عام آدمی تک پٹرول کی کمی کا ریلیف دنیے کے احکامات جاری کیا تھے ،وزرات ریلوئے نے تمام ڈویژنل افسران کو ٹرینوں بحال حکم جاری کردیا ہے ، صرف آن لائن بکنگ کے زریعہ ٹکٹک فروخت ہونگے ، 60 فیصد بکنگ پر بند کردی جائے گئی ، زرائع کے مطابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان 8 مئی کو آپریشن شروع کرنے کی منظوری دے گئے ،وزیر ریلوئے شیخ رشید احمد کی درخواست پر چاروں صوبوں میں اپ اینڈ ڈاؤن 24 ٹرینیں چلائی جائیں گئی ، زرائع کے مطابق ٹرین آپریشن 10 مئی سے جزوی بحالی کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے وزارت ریلوے نے ٹرین آپریشن بحالی کے لئے پاکستان ریلوے کو مراسلہ جاری کر دیا ہے جس میں ہدایت دی گئی ہے کہ ریلوے حکام ٹرین آپریشن بحالی سے متعلق انتظامات مکمل کرلیں
8 مئی کوٹرین آپریشن بحالی سے قبل وزیر اعظم سے حتمی منظوری لی جائے گی، اور وزیر اعظم کی حتمی منظوری کے بعد اپ اینڈ ڈاؤن 24 ٹرینیں چلائی جائیں گی، ابتدائی طور پر چارصوبوں میں ٹرین آپریشن جزوی بحال کیا جائے گا، ممکنہ طور پر لاک ڈاؤن کے بعد بھی ریزرویشن دفاتر بند رہیں گے اور ٹرین آپریشن بحالی پر مسافروں کو صرف آن لائن بکنگ کے ذریعے ہی ٹکٹ دستیاب ہوں گی۔خصوصی ٹرین آپریشن کے آن لائن بکنگ 9 مئی سے شروع ہوگی، ٹرین کی 60 فیصد سیٹیں بک ہونے کے بعد بکنگ روک دی جائے گی، 60 فیصد بکنگ سے سماجی فاصلہ پالیسی پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا، خصوصی ٹرینوں کی بکنگ روانگی سے 24 گھنٹے پہلے بند کردی جائے گی، خصوصی ٹرینیں چلنے کی صورت میں مسافروں کو ٹرین کی روانگی سے 1 گھنٹہ قبل سٹیشن پہنچنا ہوگا، ریلوے اسٹیشن سے 200 میٹر تک ایریا غیر ضروری افراد کے داخلے پربند ہو گی، مسافروں کے پاس اپنے ماسک، گلوز، سینیٹائزر اور صابن ہونا لازم ہے۔وزارت ریلوے نے خصوصی ٹرین آپریشن کیلئے ایس او پی پر عملدرآمد  لازمی قرار دیا ہے، جس کے تحت خصوصی ٹرین  آپریشن کے دوران مسافروں اور عملے کے لیے ہدایات پر عمل لازم ہوگا، اور  کوتاہی کی صورت میں ریلوے قوانین کے تحت سخت کارروائی کی جائے گی۔تاہم ریلوئے زرایع نے بتایا کہ اب تک ریلوئے نے کسی بھی ٹرین کے کرایوں میں کمی نہ کی ہے جبکہ پٹرول کی قمیت میں ایک ماہ میں 30 روپے کمی ہوئی وزرات ریلوئے نے اپنے کرایوں میں کوئی کمی نہ کرنا عوام کے ساتھ ناانصافی ہوگئی جبکہ وزیراعظم نے بھی آئل کی قیمتوں کمی کا فائدہ عام آدمی دنیے کا اعلان کر رکھا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow