کارکردگی نہ دکھانے والے محکموں کے خلاف بالکل زیرو ٹالرنس ہوگی عبداللہ نئیر شیخ

سرگودہا(05 مئی 2020)۔ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ نے انسداد ڈینگی کے رکن اداروں میں سے زیر وکارکردگی والے اداروں کے افسران کے خلاف سخت کارروائی کا انتباہ کرتے ہوئے محکمہ صحت کو ہدایت کی ہے کہ ایسے اداروں کو ابتدائی اظہار وجوہ کے نوٹس جاری کئے جائیں اور بعدازاں ان کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کا آغاز کیا جائے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسداد ڈینگی وانسداد کورونا کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کیا ۔ اس موقع پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل بلال فیروز جوئیہ ‘ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس یاسر بھٹی ‘ ایم ایس ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال غلام شبیر طاہر ‘ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹررائے سمیع اللہ ‘ ڈی ایچ او سہیل اصغر قاضی ‘ تمام تحصیلو ں کے اسسٹنٹ کمشنر اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران اور رکن اداروں کے افسران او رنمائندے بھی موجود تھے ۔ ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ انسداد کورونا کے ساتھ ساتھ ڈینگی کے خاتمہ کیلئے حکومت کے مقرر کر دہ ایس او پیز کو ہر صورت رائج کروایا جائیگا او را س میں کسی قسم کی کوتاہی یا غفلت برداشت نہیں کی جائیگی۔ انہوں نے کہاکہ بہت سے محکموں کے 113 افسران فیلڈ میں کام نہیں کر رہے ہے ان کے خلاف چارج شیٹ تیار کی جائیگی او رانہیں ہدایت کی کہ وہ انسداد سرگرمیاں تیز کریں ۔زیادہ سے زیادہ ڈینگی لاروا کی تلاش یقینی بنائیں ۔لاروا سائٹس کو سیل کریں وہاں پر سپرے اور دیگر ضابطے کے اقدامات یقینی بنائے جائیں ۔ ڈپٹی کمشنر نے انسداد کورونا کے حوالہ سے عالمی ادارہ صحت کے نمائندے کی رپورٹ پر سخت نوٹس لیتے ہوئے ہدایت کی کہ کمزور رپورٹنگ والی تحصیلوں کے افسران کے خلاف فوری کارروائی کی جائے او رانہیں نجی ہسپتالوں کے رپورٹنگ سسٹم کو سخت بنانے کا پابند کیا جائے ۔انہوں نے ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال کے ڈاکٹروں کے انسداد کورونا اقدامات کے بارے میں غیر ذمہ دارانہ رویو ں کی شکایت کا بھی سخت نوٹس لیااو رڈبلیو ایچ او کے نمائندے کو غیر ذمہ دار ڈاکٹروں کی تفصیل فراہم کرنے کی ہدایت کی تاکہ ان کے خلاف ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جاسکے۔ جس میں ان کے خلاف مقدمات درج کرنا بھی شامل ہے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ انسانی صحت کے ساتھ کھلواڑ کرنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائیگا او رانہیں انسانی قاتل سمجھاجائے گا۔ انہوں نے محکمہ صحت کو نجی ہسپتالوں کی نگرانی سخت بنانے او ران کی خفیہ مانیٹرنگ کی ہدایت کی تاکہ کورونا کے مریضوں کی تلاش میں مدد مل سکے ۔ انہوں نے کہاکہ اگر کورونا کے مریض آزاد گھومتے رہے تو نہ صرف وہ اپنی جان گنوائیں گے بلکہ وہ کورونا وائرس کو پھیلانے کا موجب بھی بنیں گے ۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سہیل اصغر قاضی نے قرنطینہ ‘ آئسولیشن اور صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد او رتفصیلات بیان کیں جبکہ فوکل پرسن انسداد ڈینگی ڈاکٹر طارق حسن نے ڈینگی اقدامات کی تفصیلات بتائیں ۔
٭٭٭٭٭
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سرگودہا(05مئی 2020)۔ڈپٹی کمشنرعبداللہ نیئر شیخ نے اراضی ریکارڈ سنٹر سربراہان کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انہیں اپنا قبلہ درست کرنے کی وارننگ دی ہے ۔ انہوں نے انتقالات او رکھیوٹ ایشوز حاصل کرنے میں عدم دلچسپی کامظاہرہ کرنے والے پٹواریوں کو فارغ کرنے کی بھی ہدایت کی ہے ۔ وہ اپنے دفتر کے کانفرنس ہال میں ریونیو واجبات کی وصولی او رکھیوٹ ایشوز کے حل کے جائزہ اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔ اجلاس میں اے ڈی سی آر میثم عباس ‘ تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنروں ‘ سب رجسٹرار او راراضی ریکارڈ مراکز کے افسران نے شرکت کی ۔ ڈپٹی کمشنر نے کھیوٹ ایشوز کو حل کرنے کیلئے اراضی ریکارڈ سنٹر پر سروس ڈلیوری کا وقت ختم ہونے کے بعد ملازمین کو سیکنڈ ٹائم میں افطاری تک کام کرنے کے احکاما ت بھی جاری کئے ۔ انہوں نے اسسٹنٹ کمشنروں کو زرعی انکم ٹیکس ‘ واٹر ریٹ ‘ انتقال فیس او رایف بی آر ٹیکس کی وصولی کے اہداف کو مقرر ہ تاریخ تک سو فیصد حاصل کرنے کی بھی ہدایت کی ۔ انہوں نے کہاکہ ریونیو واجبات کی وصولی ریونیو افسران کی بنیادی ذمہ داری ہے او راس ضمن میں ناقص کارکردگی کے حامل افسران او راہلکاروں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی ۔ انہوں نے ریونیو واجبات کے وصولی میں عدم دلچسپی کا مظاہرہ کرنے والے نمبرداروں کے خلاف بھی ضابطہ کے تحت کارروائی کرنے کی ہدایت کی ۔ اجلاس میں ہر تحصیل کی ریونیو وصولی کا انفراد ی جائزہ لیاگیا ۔
٭٭٭٭٭

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow