ریونیو وصولی میں سرگودہا کا شمار ٹاپ ٹین اضلاع میں ہورہا ہے ممبر بورڈ آف ریونیو شعیب طارق وڑائچ

سرگودہا (05 مئی 2020)۔ممبر ٹیکس بورڈ آف ریونیو ڈاکٹر شعیب طارق وڑائچ نے کہا ہے کہ ریونیو واجبات کی وصولی میں سرگودہا کا شمار ٹاپ کے اضلاع میں ہورہاہے جس پر ڈپٹی کمشنر سمیت تمام ریونیو ٹیم مبارک باد کی مستحق ہے او رامید ہے کہ اس تسلسل کو بروقرار رکھتے ہوئے تمام اہداف کو مقررہ مدت کے اندر حاصل کر لیا جائیگا ۔ وہ ڈپٹی کمشنر دفتر کے کانفر نس ہال میں ویڈیو لنکس کے ذریعے ریونیو افسران سے خطاب کررہے تھے ۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ او راے ڈی سی آر میثم عباس سمیت تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنروں نے شرکت کی ۔ انہوں نے واٹر ریٹ وصولی کے اہداف کو حاصل کرنے کیلئے نمبرداروں کو ذمہ داریاں سوپنے کی ہدایت کی او رناقص کارکردگی کے حامل نمبرداروں کو فارغ کرنے کے ضرورت پر زور دیا ۔ انہوں نے کہاکہ کورونا کے باعث پچھلے دو ماہ سے ریونیو واجبات کی وصولی سست روی کا شکار رہی اب سب رجسٹرار کے دفاتر کھل کئے گئے ہیں او رٹارگٹ کو حاصل کرنے کیلئے ریونیو عملہ کی شفٹوں میں ڈیوٹیاں لگائی جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ امسال گندم کی بہتر پیداوار ہونے کے باعث زمینداروں کو زرعی انکم ٹیکس دینے میں کوئی دشواری نہیں ہوگی ضروت اس امر کی ہے کہ ریونیو افسر ہر زمیندار کے پاس پہنچے ۔ممبر ٹیکس بورڈ آف ریونیو نے مزید کہا کہ حکومت نے کاشتکاروں کی فلاح وبہبود کے لئے انقلابی اقدامات اٹھائے ہیں اورانہیں واٹر ریٹ کی ادائیگیوں میں لعیت ولعل سے کام نہیں لینا چاہیے۔ اجلاس میں اے ڈی سی آر میثم عباس نے ضلع بھر میں سٹیمپ ڈیوٹی ‘ زرعی انکم ٹیکس ‘ واٹر ریٹ او رانتقال فیس کی وصولی او ربقایاجات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اور حکومت کی جانب سے مقرر کردہ اہداف کو مقررہ مدت کے اندر حاصل کرنے کی یقین دہانی کروائی ۔اجلاس میں ضلع بھر کے اسسٹنٹ کمشنروں کی انفرادی کارکردگی کابھی جائزہ لیاگیا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow