منگل اور بدھ کو منصوبہ بندی سے مرغی کے ریٹ بڑھا دیئے جاتے ہیں حکومت اس پر بھی توجہ دے

سرگودھا : برائلر گوشت کے نرخ منگل اور بدھ کے روز بڑھا دیئے جاتے ہیں اس روز گوشت کا ناغہ ہوتا ہے جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پولٹری مالکان مرغی کے گوشت میں 10 سے 20 روپے فی کلو کا اضافہ کردیتے ہیں عام دنوں میں گوشت 180 سے 190 روپے میں فروخت ہوتا ہے جبکہ منگل اور بدھ کے روز گوشت کے نرخ 200 سے 210 روپے کلو تک جا پہنچتے ہیں یو این این کے مطابق دوسری طرف افطار میں انڈوں کے پکوڑوں کے باعث انڈے کے نرخ 90 روپے فی درجن تک برقرار ہیں عام دنوں میں گرمی میں انڈے 60 روپے درجن میں فروخت ہوتے ہیں اسی طرح سبزی خصوصاً آلو، پیاز کے نرخ بڑھ رہے ہیں دیگر سبزیوں کے نرخ کنٹرول میں ہیں۔
Unn

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow