آر پی او سرگودہا کا دورہ میانوالی افسران سے جرائم میٹنگ کی

ریجنل پولیس آفیسرسرگودھا افضال احمد کوثر کا دورہ ضلع میانوالی

میانوالی پولیس کے افسران کے ساتھ کرائم میٹنگ کی۔ پولیس افسران کی سال2020کے پہلے چار ماہ کی کارکردگی کا تفصیل سے جائزہ لیا۔تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری کے لیے ہدایات جاری کیں۔زیر تفتیش سنگین مقدمات میں مطلوب ملزمان کو گرفتار کر کے بروقت میرٹ پر یکسو کریں۔پرائیوٹ گاڑیوں پر نیلی بتی اور سبز نمبر پلیٹ لگانے والوں کے خلاف بلاامتیاز کاروائی کریں۔ یو این این کے مطابق ریجنل پولیس آفیسرسرگودھا افضال احمد کوثر نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرحسن اسد علوی کے ہمراہ بہرام شہید ہال پولیس لائن میانوالی میں ضلع ہذا کے جملہ ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز سے کرائم میٹنگ کی۔ ڈی پی اومیانوالی نے ضلع کے کرائم سے متعلق بریفنگ دی۔ آر پی او سرگودھا نے دوران میٹنگ تمام تھانوں کے زیرتفتیش مقدمات، کارکردگی بابت گرفتاری مجرمان اشتہاری و عدالتی مفروران چیک کی اور تمام سرکل آفیسرز اور ایس ایچ اوز کو زیر تفتیش مقدمات اور درخواستوں کوجلد از جلد یکسو کرنے کا حکم دیا۔ یو این این کے مطابق انہوں نے پولیس افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام افسران زیر تفتیش مقدمات میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے جلد از جلدیکسوکریں۔ مجرمان اشتہاریوں کے متعلق دیے گئے ٹارگٹ کو مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ امن و امان کا قیام اور عوام کے جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔ غیرقانونی اسلحہ، منشیات، پتنگ بازی، قمار بازی کے خلاف سخت کاروائی کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ کچھ افراد اپنی پرائیوٹ گاڑیوں پرنیلی بتی اور سبز نمبر پلیٹس کا استعمال کرتے ہیں ایسے افراد کے خلاف بھرپور کاروائی کریں۔لاک ڈاؤن کے متعلق حکومتی احکامات پر عمل درآمد کروانے کو یقینی بنائیں۔ مزیددفعہ 144 کے نفاذ کو یقینی بنانے کے لیے جن دکانوں کو اجازت ملی ہوئی ہے ان کودیے گئے وقت پر کھولنے اور بند کرنے کی ہدایت کریں۔ یو این این کے مطابق آر پی او سرگودھا نے کرائم کنٹرول کے حوالے سے ڈی پی او میانوالی اور میانوالی پولیس کو سراہا۔ ایس ایچ او کالاباغ انسپکٹر محمد امجد، ایس ایچ او عیسیٰ خیل انسپکٹر محمد طارق کو اچھی کارگردگی پر انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیاجبکہ ناقص کارکردگی پر ایس ایچ او پپلاں انسپکٹر محمد اقبال کو شوکازنوٹس جاری کیا۔
Unn

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow