آر پی او افضال احمد کوثر نے افطاری خوشاب ناکہ پوائنٹ پر اہلکاروں کے ساتھ کی

ریجنل پولیس آفیسر سرگودھا افضال احمد کوثر نے ضلع خوشاب کے ناکہ بندی پوائنٹ خوشاب پل پر موجود ضلعی پولیس اور پی ایچ پی کے افسران و اہلکاروں کے ساتھ افطاری کی اور رمضان المبارک کے دوران اچھی ڈیوٹی سر انجام دینے پر پولیس افسران و اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کی۔اس موقع پر ڈی پی او خوشاب شعیب محمود و دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے۔آر پی او سرگودھا نے مزید کہا کہ سرگودھا ریجن پولیس عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر اپنا مثبت کردار ادا کر نے کے ساتھ ساتھ رمضان المبارک کے دوران سیکیورٹی کے بہتر انتظامات اور کرائم کو کنٹرول کرنے کے بھی اقدامات کر رہی ہے۔ سرگودھا ریجن پولیس اس مشکل وقت میں جا ن ہتھیلی پر رکھ کر اپنے فرائض سر انجام دے رہی ہے۔آر پی او سرگودھا افضال احمد کوثر نے پولیس افسران و اہلکاروں سے کہا کہ عوام کو دوران ڈیوٹی سماجی فاصلہ رکھنے کی اہمیت کے بارے میں آگاہ کرتے رہیں کیونکہ اس وباء سے صرف احتیاطی تدابیر اختیار کر کے ہی بچا جا سکتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow