ریجنل پولیس آفیسر سرگودہا افضال احمد کوثر کا دورہ تھانہ قائد آباد ریکارڈ چیک کیا

ریجنل پولیس آفیسرسرگودہا افضال احمد کوثرکا دورہ ضلع خوشاب۔تھانہ قائدآباد کا ملاحظہ کیا اور تمام ریکارڈ چیک کیا۔ پولیس افسران کے ساتھ کرائم میٹنگ میں مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری کے لیے دئیے گے ٹارگٹ کو مکمل کرنے کا حکم۔ موئثر شہادت کے حصول کے لیے پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کی موبائل کو سنگین مقدمات کے کرائم سین پر لازمی بلوانے کا حکم۔رمضان المبارک کے بقیہ ایام میں سیکیورٹی کے انتظامات اور پولیس گشت میں اضافہ کریں۔حکومت کی طرف سے جاری مساجد سے متعلق 20نکاتی اعلامیہ پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔آخر میں خوشاب پل کے ناکہ بندی پوائنٹ پر موجود پولیس افسران و اہلکاروں کے ہمراہ روزہ افطار کیا اور پولیس اہلکاروں کو اچھی ڈیوٹی دینے پر ان کی حوصلہ افزائی کی۔وزٹ کے دوران ڈی پی او خوشاب شعیب محمود بھی ہمراہ تھے۔
گزشتہ روزریجنل پولیس آفیسر سرگودھا افضال احمد کوثر نے ضلع خوشاب کے وزٹ کے دوران تھانہ قائدآباد کی انسپکشن کی۔انسپکشن کے دوران تھانہ کا ریکارڈ اور صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا۔تھانہ کے ریکارڈ کو درست طریقے سے رکھنے اور اچھی سپر ویژن کرنے پر ڈی ایس پی مٹھہ ٹوانہ اسداللہ خان کو لیٹر آف اپری سیشن اور ایس ایچ او قائدآباد انسپکٹر ارشد محمود کو نقدانعام اور درجہ دوئم سرٹیفکیٹ دینے کے احکامات جاری کیے۔
انسپکشن کے بعد افضال احمد کوثر ریجنل پولیس آفیسر سرگودھا نے ڈی پی او آفس جوہرآباد میں شعیب محمود ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب کے ہمراہ تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز سے کرائم میٹنگ کی۔ میٹنگ میں تھانہ وائز کرائم کا بغور جائزہ لیا اور تما م ایس ایچ اوز کو مجرمان اشتہاری کی گرفتاری کا ٹارگٹ دیا اور ہدایت کی کہ اگلے ماہ میں دیے گئے ٹارگٹ کے مطابق مجرمان اشتہاری کی گرفتاری کو ہرصورت یقینی بنایا جائے۔آرپی او سرگودھا نے تمام ایس ایچ اوز کو ہدایت کی کہ سرگودھا میں موجود پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کی ٹیم کو ضلع میں ہونے والے ہر سنگین وقوعہ کے کرائم سین کو محفوظ بنانے اور شہادتیں اکٹھا کرنے کے لیے ضرور بلایا کریں تاکہ کرائم سین پر موجود شواہد درست طریقہ سے اکٹھے کیے جا سکیں۔رمضان المبارک کے آخری ایام میں لوگ اپنے گھروں کا رخ کرتے ہیں اور شاپنگ وغیرہ میں بھی اضافہ ہوتا ہے اس لیے اس دوران سیکورٹی کے انتظامات بہتر بنائیں زیادہ سے زیادہ گشت کریں اور علاقہ میں رہیں تاکہ لوگوں کو تحفظ کا احساس ہو۔ تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو ہدایت کی کہ مساجد سے متعلق بنائی گئی کمیٹیوں کو متحرک کریں اور ان کے ساتھ مل کر مسجد انتظامیہ کو حکومت کی جانب سے دی گئی ہدایات پر عملدرآمد کرنے کے لیے قائل کریں۔میٹنگ کے دوران اچھی کارکردگی دکھانے پر ایس ایچ او نور پور غفار خان کو نقدانعام اور درجہ دوئم سرٹیفکیٹ دینے کا حکم دیا۔
ریجنل پولیس آفیسر سرگودھا افضال احمد کوثر نے ضلع خوشاب کے ناکہ بندی پوائنٹ خوشاب پل پر موجود ضلعی پولیس اور پی ایچ پی کے افسران و اہلکاروں کے ساتھ افطاری کی اور رمضان المبارک کے دوران اچھی ڈیوٹی سر انجام دینے پر پولیس افسران و اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کی۔اس موقع پر ڈی پی او خوشاب شعیب محمود و دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے۔آر پی او سرگودھا نے مزید کہا کہ سرگودھا ریجن پولیس عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر اپنا مثبت کردار ادا کر نے کے ساتھ ساتھ رمضان المبارک کے دوران سیکیورٹی کے بہتر انتظامات اور کرائم کو کنٹرول کرنے کے بھی اقدامات کر رہی ہے۔ سرگودھا ریجن پولیس اس مشکل وقت میں جا ن ہتھیلی پر رکھ کر اپنے فرائض سر انجام دے رہی ہے۔آر پی او سرگودھا افضال احمد کوثر نے پولیس افسران و اہلکاروں سے کہا کہ عوام کو دوران ڈیوٹی سماجی فاصلہ رکھنے کی اہمیت کے بارے میں آگاہ کرتے رہیں کیونکہ اس وباء سے صرف احتیاطی تدابیر اختیار کر کے ہی بچا جا سکتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow