سرگودہا میں ڈینگی لاروا کی موجودگی 7 افراد کے خلاف مقدمہ درج نااہلی پر افسران کو گھر بھیجیں گے ڈی سی کی دھمکی کام کرگئی

سرگودھا (اسٹاف رپورٹر )
سرگودھا میں کرونا کے ساتھ ساتھ ڈینگی اور لاروا کے سایے ۔ہنگامی اقدامات کا حکام جاری ٹیموں کے جگہ جگہ چھاپے جوائے ٹواے سمیت 7 کے خلاف مقدمات درجنوں کو وارننگ نوٹس ۔تفصیلات کے مطابق سرگودھا سمیت گردو نواح کی آبادیوں قبرستانوں ۔نرسریوں ۔ ٹایر شاپس سمیت گوداموں میں ڈینگی لاروا کے پیدا ہونے اور قیمتی انسانی زندگیوں کے لیے خطرات کو سامنے رکھتنے ہوے ہنگامی اقدامات کا حکم دے دیا گیا ہے جس پر ڈی سی اے سی محکمہ صحت کو فرری ہینڈ دیتے ہوے اسے مقامات کو فوری سیل مقدمات درج کروانے کا کہا گیا ہے محکمہ صحت کے ترجمان کے مطابق کروائی کے دوران جن مقامات پر ڈینگی لاروا کی موجودگی پائی گئی ہے ان کے خلاف مقدمات درج کروا دئے گے ہیں ان میں کمپنی باغ میں واقع جوائے ٹواے ۔چمن آئس کریم کے نزد واقع پلازہ کے مالک شیخ حسن ۔ظفر کالونی میں ٹیوب ویل کے مالک مقصود احمد ۔ماشاءالله نرسری عتیق الرحمن خواجہ گڈز کے نزیر احمد فاطمہ جناح روڈ پر واقع گودام کے مالک شیخ جہانگیر فیکٹری ایریا کے ٹف ٹائل فیکٹری کے مالک حاجی نزیر شامل ہیں ڈپٹی کمشنر سرگودہا نے گزشتہ روز ڈینگی کی ٹیموں کو ھدایت کی تھی کہ اگر سرگودہا میں ڈینگی پھیلا تو افسران کے خلاف پیڈا ایکٹ تحت کاروائی عمل میں لائی جائے گی اور نوکریوں سے برخواست کیا جائے گا جس کے بعد ٹیموں نے جگہ جگہ چھاپے مارنے شروع کر دیئے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow