پنجاب پولیس میں فرنٹ ڈیسک پر کام کرنے والے نوجوانوں کو مستقل کرنے کا فیصلہ

سرگودھا (محمد تہور بلال اصغر سے )فرنٹ ڈیسک کےاہلکاروں کی بھی چارسال بعد شنوائی ہوہی گئی، کنٹریکٹ پربھرتی ہونے والےفرنٹ ڈیسک کے اہلکاروں کومستقل کرنےکے لیےورکنگ پیپرز تیار کرنا شروع کردیئےگئے جبکہ سیشن کورٹ کےآن لائن سسٹم کوپولیس اورپراسیکوشن کے ساتھ جوڑ دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق سابق دور حکومت میں سرگودھا سمیت پنجاب بھرکے تھانوں میں فرنٹ ڈیسک بنائےگئے تھے، فرنٹ ڈیسک پرتعینات اہلکاروں کوایک ایک سال کی کنٹریکٹ پالیسی پربھرتی کیا گیا تھا، آئی جی پنجاب نےاب ان تمام اہلکاروں کومستقل کرنے کے لیے ہدایات جاری کی ہیں،جس پر سرگودھا سمیت پنجاب بھر کے موجود تمام فرنٹ ڈیسک اہلکاروں کو مستقل کرنےکےلیےاقدامات شروع کردیئےہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow