کورونا کے باوجود شہر میں گرین اورکلین مہم جاری رکھی ہوئی ہے سعداللہ وڑائچ

کرونا بحران کے سبب پارک اور سیر گاہیں بند ہونے کے باوجود پی ایچ اے سرگودھابھرپور انداز میں مصروف عمل اور پر عزم
حکومت کرونا کنٹرول، عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے ہنگامی اقدامات جاری رکھے گی ، سعد اللہ وڑائچ
حالات حاضرہ کے حوالہ سے عوام میں شعور کی بیداری ناگزیر ہوگئی، سماجی فاصلوں کے قائدہ پر عمل کرکے ہی بہتری کی جانب سفر ممکن بنایا جاسکتا ہے
معمولات زندگی میں بھی حفاظتی نقطہ نظر سے سوشل ڈسٹینسنگ کا فارمولہ اپنانا ہوگا تاکہ اس بحرانی دور میں اپنے ساتھ گھر والوں کو محفوظ رکھا جاسکے
ملازمین فرائض منصبی کی بجا آوری کے دوران ماسک، گلوز، سینیٹائزر کے استعمال کو معمول بنائے رکھیں تاکہ حفاظتی اقدامات میں کوئی کمی باقی نہ رہے
ڈی جی پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی راجہ خرم شہزاد کے مشکور ہیں جنہوں نے ملازمین پی ایچ اے کےلئے کرونا سے بچاﺅ کا حفاظتی سامان فراہم کیا
پی ایچ اے ملازمین میں کرونا سے حفاظت کے خوشگوار احساس کے ساتھ بہتر کام کا جذبہ مزید ابھر کر سامنے آئے گا، چیئرمین کا تقریب سے خطاب

سرگودہا : حکومت کرونا کی شکل میں نازل ہونے والی عالمی وباءپر کنٹرول اور عوام کی جان و مال کے ساتھ ساتھ انہیں ریلیف کی فراہمی کے لئے ہر ممکنہ اقدامات فروغ دے رہی ہے ، اس حوالہ سے عوام میں شعور کی بیداری ناگزیر ہوچکی ہے، سماجی فاصلوں کے قائدہ پر عمل کرکے ہی بہتری کی جانب سفر ممکن بنایا جاسکتا ہے ، یو این این کے مطابق ان خیالات کا اظہار چیئرمین پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی سرگودھا سعد اللہ وڑائچ نے پی ایچ اے کے ملازمین میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے فراہم کیا جانے والا کرونا ریلیف سامان تقسیم کرنے کے حوالہ سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ڈائریکٹر پی ایچ اے رائے عبدالحفیظ بھٹی ، ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن اسرار کاظم اور دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے ، ڈی جی پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی راجہ خرم شہزاد کی جانب سے پی ایچ اے ملازمین کے لئے یہ سامان چیئرمین پی ایچ اے سعد اللہ وڑائچ کی درخواست پر بھجوایا گیا، جس میں 50ہزار ملی لیٹر سینیٹائزر ، 15ماسک اور 15سو گلوز شامل تھے ، پی ایچ اے ملازمین میں ماسک، گلوز ار سینیٹائزر تقسیم کرنے کے حوالہ سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ایچ اے سعد اللہ وڑائچ نے مزید کہاکہ جس طرح ہم نے سماجی فاصلوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اس تقریب کا انعقاد کیا اسی طرح ہمیں دیگر امور زندگی میں بھی حفاظتی نقطہ نظر سے سوشل ڈسٹینسنگ کا فارمولہ اپنانا ہوگا تاکہ اس بحرانی دور میں اپنے آپ کو اپنے گھر والوں کو محفوظ رکھا جاسکے، انہوں نے مزید کہا کہ پی اےچ اے کرونا لاک ڈاﺅن کے دوران بھی اپنی ذمہ داریاں سرانجام دینے کے حوالہ سے مصروف عمل ہے ، جملہ ملازمین فرائض منصبی کی بجا آوری کے دوران ماسک، گلوز اور سینیٹائزر کے استعمال کو معمول بنائے رکھیں تاکہ حفاظتی اقدامات میں کوئی کمی باقی نہ رہے، چیئرمین پی ایچ سعد اللہ وڑائچ نے کہا کہ ہم ڈی جی پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی راجہ خرم شہزاد کے مشکور ہیں جنہوں نے ہماری درخواست پر ملازمین پی ایچ اے کے لئے کرونا وائرس سے بچاﺅ کا حفاظتی سامان فراہم کیا ، یقینا یہ عمل خوش آئند ہے جس سے ملازمین میں کرونا سے حفاظت کے خوشگوار احساس کے ساتھ بہتر کام کا جذبہ مزید ابھر کر سامنے آئے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow