بھارت کی جانب سے دراندازی کے بیانات خطرناک ایجنڈے کا تسلسل ہیں عمران خان

بھارت کی دراندازی کے بے بنیاد الزامات خطرناک ایجنڈے کا تسلسل ہیں: عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارت کے فالس فلیگ آپریشن کی کوششوں سے دنیا کو آگاہ کررہا ہوں، لائن آف کنٹرول پر دراندازی کے بھارتی الزامات بے بنیاد ہیں، بھارت کی دراندازی کے بے بنیاد الزامات خطرناک ایجنڈے کا تسلسل ہیں ۔ یو این این کے مطابق بدھ کووزیراعظم نے ٹوئٹ پیغام میں کہا ہے کہ آر ایس ایس اوربی جے پی اتحاد کی فاشسٹ پالیسیاں سنگین خطرات پر مبنی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی تحریک مزاحمت ہندوستانی قبضہ اور کشمیریوں پر ظلم و بربریت کا براہ راست نتیجہ ہے۔بین الاقوامی برادری کو بھارت کی غیرزمہ دارانہ چالوں سے قبل جنوبی ایشیا میں امن و سلامتی کو خطرے میں ڈالنے سے قبل مداخلت کرنا چاہئے۔ یو این این کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ میں دنیا کو بھارت کے فالس فلیگ بھارتی جعلی آپریشن کے بہانے سے متعلق متنبہ کررہاہوں،بھارتی جارحانہ چالیں خطے کے امن و سلامتی کو تباہ کر سکتی ہیں ۔عالمی برادری کو بھارتی جارحیت سے پہلے نوٹس لینا ہوگا۔ کشمیریوں کی تحریک مقامی اور بھارت کے ظالمانہ اقدامات کیخلاف ہے،بھارت کی جانب سے کنٹرول لائن پردراندازی کے الزامات بے بنیاد ہیں ،دراندازی کے حالیہ الزامات بھارت کے خطرناک ایجنڈے کا حصہ ہیں ۔
Unn

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow