پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 233 پوائنٹس کی کمی

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی،233پوائنٹس کی کمی

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز شدید مندی دیکھی جا رہی ہے۔ آج جب مارکیٹ کھلی تو انڈیکس33992پر تھا اور آغا میں127پوائنٹ کا اضافہ بھی ہوا۔ اسٹاک مارکیٹ میں یہ تیزی زیادہ دیر برقرار نہیں رہ سکی اور چند منٹوں بعد ہی انڈیکس تیزی سے نیچے آیا۔ مارکیٹ میں تیزی کے سبب انڈیکس34ہزار کی سطح عبور کر گیا تھا۔ لیکن کاروباری سرگرمیوں میں استحکام نہ ہونے سبب انڈیکس میں تیزی سے کمی دیکھی گئی۔ یو این این کے مطابق اسٹاک مارکیٹ سے آخری خبریں آنے تک انڈیکس233پوائنٹس کی کمی سے33758 پر آچکا تھا اور64,110,833 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت2,513,970,690 پاکستانی روپے رہی۔ گزشتہ روز بھی مارکیٹ اتار چڑھاؤ کا شکار رہی اور کاروبار کے اختتام ہر76پوائنٹس کا معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان رہا اور انڈیکس 195 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 33 ہزار 916 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ یو این این کے مطابق گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران اسٹاک مارکیٹ مجموعی طور پر مثبت زون میں رہی۔ پیر کو اسٹاک مارکیٹ کا اختتام 491 پوائنٹس کی کمی پر ہوا تھا تاہم منگل کو اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام 238 پوائنٹس اضافے کے بعد 32 ہزار 553 کی سطح پر ہوا۔ اسی طرح بدھ کو کے ایس ای 100 انڈیکس میں 605 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا جبکہ کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعرات کو اسٹاک مارکیٹ کا اختتام 952 پوائنٹس اضافے کے ساتھ ہوا۔ جمعہ کو مزدوروں کے عالمی دن کے باعث کاروبار بند رہا۔
Unn

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow